جہلم – JhelumNews https://jhelumnews.com First-ever Newspaper of the District Jhelum. CE: Imran Bashir Sun, 12 Jan 2025 15:09:41 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.1 جہلم فورم یوکے برانچ اور وسیلہ ویلفیر کے زیر انتظام کوالیفائیڈ مستحق بچیوں میں سلائی مشین اور کمپیوٹرز تقسیم https://jhelumnews.com/%d8%ac%db%81%d9%84%d9%85-%d9%81%d9%88%d8%b1%d9%85-%db%8c%d9%88%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b1%d8%a7%d9%86%da%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%88%d8%b3%db%8c%d9%84%db%81-%d9%88%db%8c%d9%84%d9%81%db%8c%d8%b1-%da%a9/ Sun, 12 Jan 2025 15:09:04 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17502
جہلم(جرار حسین میر سے)مفتیاں دینہ میں یتیم اور مستحق بچیوں کے باعزت روزگار پروگرام کے تحت تیسری سالانہ تقریب تقسیم اسناد و تقسیم سلائی مشینیں و کمپیوٹرز کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اپنی معاون تنظیمات جہلم فورم، شعور ویلفئیر اور پاک شفاف کے باہمی اشتراک سے معاشرے میں امداد کے بجائے ہنر اور باعزت روزگار کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اسی سلسلے میں مفتیاں دینہ میں شعور گرلز ووکیشنل سنٹر میں مختلف ٹیکنیکل کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ کامیاب طالبات کو ڈپلومہ،سلائی مشینیں اور کمپیوٹرز مفت فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھ کر اپنا روزگار کما سکیں۔ اسی سلسلے کی تیسری سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سلیم انور کسانہ(چئیرمین وسیلہ ویلفئیر ) نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیےجبکہ خصوصی شرکت ہارون افضل کھٹانہ( صدر جہلم فورم یوکے) ،حامد بٹ(صدر جہلم فورم لندن )ڈاکٹر شاہدہ نعمانی(صدر شعور ویلفئیر) محترمہ عذرہ سلطانہ، بریگیڈیئر(ر) تصور حسین، حاجی چوہدری ساجد محمود پوڑیلہ، ماسٹر شوکت علی، مہر خادم حسین نمبردار، میاں محمد نسیم، میاں محمد رفیق،میاں واجد عظیم، میاں افتخار، حاجی محبوب ارشد، چوہدری خورشید انور، میاں محمد اسرار، میاں جاوید، حافظ وسیم انور، راجہ احسان، انجنیئر حاجی صفدر علی،طاہر شاہ ایڈووکیٹ نے کی ۔ اس موقع پر جہلم فورم لندن برانچ کی طرف سے 11 سلائی مشینیں اور 8 کمپیوٹرز یتیم اور مستحق بچیوں میں تقسیم کئے گئے۔

]]>
برمنگھم میں سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر گجر کے اعزازمیں استقبالیہ وپرتکلف عشائیہ دیاگیا،کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت https://jhelumnews.com/%d8%a8%d8%b1%d9%85%d9%86%da%af%da%be%d9%85-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b3%d8%a7%d8%a8%d9%82-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d9%be%db%8c-%d8%a7%db%92-%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1%db%8c-%d8%aa%d8%b3%d9%86%db%8c%d9%85/ Fri, 10 Jan 2025 17:43:44 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17469 برمنگھم(عمران بشیر)جہلم فورم میڈلینڈزکی جانب سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر گجر کے اعزاز میں‌پرتکلف عشائیہ دیا گیا.جس کا اہتمام چیف آرگنائزرو صدرجہلم فورم میڈلینڈزمرزامحمد شریف نے کیا.جس میں‌برمنگھم کی تمام سیاسی جماعتوں اوردیگر تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی .تفصیلات کے مطابق جہلم فورم میڈلینڈزنے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے برطانیہ کے دورہ پر آئے پیپلزپارٹی ضلع جہلم کے صدر وسابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر گجر کے اعزاز میں‌ایک تقریب کا انعقادکیا جس کا اہتمام چیف آرگنائزروصدر جہلم فورم میڈلینڈزمرزامحمد شریف نے کیا جبکہ نظامت کے فرائض عمران بشیر نے ادا کئے جبکہ معاونت ایگزیکٹوممبران خدا داد مرزا اورفیصل مرزا نے کی . شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری تسنیم ناصر گجر کا کہنا تھاپیپلزپارٹی اورن لیگ روایتی حریف ہیں اوررہیں گے ملک کی بقاء اورجمہوریت کو چلانے کے لیے ہمیں ایک ساتھ بیٹھنا پڑا.پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنے نظریہ کی قربانی دی ہے مگر ملک میں جمہوریت ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا ادارے بنیں‌گے.پیپلزپارٹی کے لیے ہارجیت حکومت سے زیادہ جمہوریت اہم جس کے لیے ہماری پارٹی کے قائدین نے قربانیاں دیں ہم وقاق کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں حکومت بنانے کی دوڑمیں کبھی شامل ہوئے نا ہوں گے.اوورسیز پاکستانیوں‌کے مسائل کے حل کے لیے پیپلزپارٹی پاکستان میں ہر طرح کی کوشش کر رہی ہے نئی اصلاحات اورتیز انصاف کے لیے کام کیا جا رہا ہے .اوورسیز پاکستانیوں کی چھٹی کم اورمقابلہ سخت ہوتا ہے جس سے بہت سے معاملات کو حل کرنے میں انہیں دشواری ہوتی ہے ایک اوورسیز کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ کن کن مسائل کا حل پہلے ہونا ضروری ہے .گورنرہاؤس پنجاب کے دروازے عوام کے لیے کھول دئیے گئے ہیں‌اوراوورسیز پاکستانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جا رہا ہے.

اس موقع پر مرزامحمد شریف نےتسنیم ناصر گجر سمیت تمام شرکاء کو خوش آمدیدکہا اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اوران کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں .
تقریب میں صدر پیپلزپارٹی میڈلینڈز چوہدری شاہ نواز،سابقہ صدارتی مشیر واجد برکی،ڈپٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی وقار اسلم کیانی، صدر مسلم لیگ ق برمنگھم محمد شفیق، جنرل سیکرٹری شوکت علی شیخ، مفتی ایاز احمد سیکرٹری کمیو نیکیشن ، اکرم شیرازی اڈیشنل سیکرٹری، معروف پہلوان رفاقت علی نے شرکت کی۔

]]>
جہلم موٹر سائیکل سوار میاں بیوی حادثہ کا شکار شوہر جابحق بیوی زخمی https://jhelumnews.com/%d8%ac%db%81%d9%84%d9%85-%d9%85%d9%88%d9%b9%d8%b1-%d8%b3%d8%a7%d8%a6%db%8c%da%a9%d9%84-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d8%b1-%d9%85%db%8c%d8%a7%da%ba-%d8%a8%db%8c%d9%88%db%8c-%d8%ad%d8%a7%d8%af%d8%ab%db%81-%da%a9/ Fri, 10 Jan 2025 16:42:52 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17459 دینہ(سہیل انجم قریشی سے)جہلم جادہ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان حادثہ۔ موٹر سائیکل پر دونوں میاں بیوی سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون اور ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا جاں بحق ہونے والے شخص کا نام عدیل غفور ولد محمد غفور جبکہ زخمی خاتون کا نام ارم شہزادی زوجہ عدیل غفور ہےاور تعلق کھاریاں سے ہے۔

]]>
ڈی پی او جہلم تبدیل، محمد طارق عزیز کو ڈی پی او جہلم تعینات کردیا گیا https://jhelumnews.com/%da%88%db%8c-%d9%be%db%8c-%d8%a7%d9%88-%d8%ac%db%81%d9%84%d9%85-%d8%aa%d8%a8%d8%af%db%8c%d9%84%d8%8c-%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%b7%d8%a7%d8%b1%d9%82-%d8%b9%d8%b2%db%8c%d8%b2-%da%a9%d9%88-%da%88/ Fri, 10 Jan 2025 16:39:32 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17456 دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈی پی او جہلم تبدیل،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کو تبدیل کر کے آیڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب لاہورتعینات کر دیا گیا ہے جبکہ محمد طارق عزیز کو ڈی پی او جہلم تعینات کردیا گیا ہے۔

]]>
عزت کامعیار یہ ہے کہ ہم بحیثیت انفرادی اور اجتماعی کتنا دین اسلا م پر عمل پیرا ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان https://jhelumnews.com/%d8%b9%d8%b2%d8%aa-%da%a9%d8%a7%d9%85%d8%b9%db%8c%d8%a7%d8%b1-%db%8c%db%81-%db%81%db%92-%da%a9%db%81-%db%81%d9%85-%d8%a8%d8%ad%db%8c%d8%ab%db%8c%d8%aa-%d8%a7%d9%86%d9%81%d8%b1%d8%a7%d8%af%db%8c-%d8%a7/ Sun, 05 Jan 2025 16:43:22 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17412 جہلم (جرار حسین میر سے )عزت کامعیار یہ ہے کہ ہم بحیثیت انفرادی اور اجتماعی کتنا دین اسلا م پر عمل پیرا ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان
ٍ عزت و ذلت اللہ کریم کے دست قدرت میں ہے۔عزت اور ذلت کا معیار یہ ہے کہ ہم بحیثیت انفرادی اور اجتماعی کتنا دین اسلا م پر عمل پیرا ہے۔جتنا کوئی دین اسلام کے مطابق زندگی بسر کرے گا اتنا وہ عزت دار ہوگا۔ہمارے صاحب اختیار لوگ کچھ وقت کے لیے اس نشست پر ہیں یہ مستقل نہ رہے گی لیکن ان کے عرصہ اقتدار میں کیے گئے فیصلوں پر انہیں اللہ کریم کے ہاں ضرور جواب دہ ہونا پڑے گا۔حقیقی بادشاہی صرف اللہ کی ہے۔آج سے پہلے کتنے طاقتور حکمران آئے او رچلے گئے لیکن وہ جن علاقوں اور ملکوں پر حکمران رہے وہ اب بھی موجود ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جو مہلت ہمیں اس دنیا میں ملی ہے اسے ہم اپنی آخرت کی تعمیر کے لیے استمعال کریں اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔
انہوں نے کہا کہ اس دنیا کا نظام ہماری مرضی سے نہیں چل رہا بلکہ اللہ کریم جو کائنات کے مالک ہیں وہ چلا رہے ہیں۔ہم جائز وسائل استعمال کر سکتے ہیں اس سے منع نہیں فرمایا گیا لیکن ہو گا وہی جو اللہ کریم چاہیں گے۔جس کے پاس جو ہے اسے اپنا ذاتی کمال نہ جانے بلکہ اللہ کریم کی عطا سمجھے۔وہ جسے چاہے حکمرانی عطا فرماتا ہے جس سے چاہے واپس لے لیتا ہے اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں ہے۔
ذکر قلبی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ اللہ بنیاد ہے۔ہم اللہ کے نام پر جمع ہوئے ہیں۔آج کے مسلمان عبادات بھی کر رہے ہیں حج و عمرہ بھی ہو رہے ہیں تسبیہات بھی پڑھی جاتی ہیں ہمارا حلیہ بھی اسلامی ہے لیکن معاملات میں یہ مسلمانی نظر کیوں نہیں آتی اس کا مطلب ہے ہمارے اندر ہماری نیت میں خرابی ہے ہمارے اندر بدنیتی ہے ورنہ یہ ممکن نہیں کہ بندہ نماز روزہ بھی کرتا ہو اور جھوٹ بھی بولے،ناحق بھی کرے ایسا ہو نہیں سکتا۔ہم ذات باری کو چھوڑ کو اپنی ذات میں کھو گئے ہیں اس لیے معاملات میں کھرا پن نظر نہیں آرہا۔اللہ کریم ہمیں وہ کیفیت عطا فرمائیں کہ ہم ہر عمل کرتے وقت یہ محسوس کریں میرے اللہ کریم مجھے دیکھ رہے ہیں۔اللہ کریم یہ کیفیات اور حال نصیب فرمائیں۔
آخرمیں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

]]>
نئے سال کی خوشی میں کرسچن کمیونٹی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد https://jhelumnews.com/%d9%86%d8%a6%db%92-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%da%a9%db%8c-%d8%ae%d9%88%d8%b4%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d8%b1%d8%b3%da%86%d9%86-%da%a9%d9%85%db%8c%d9%88%d9%86%d9%b9%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%b2%db%8c%d8%b1/ Sun, 05 Jan 2025 16:41:12 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17409 جہلم(جرار حسین میر سے )نئے سال کی خوشی میں کرسچن کمیونٹی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد، صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مسیحی عبادت گاہ میں مذھبی ھم اھنگی پروگرام کے تحت نئے سال کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس تھے ۔تقریب میں مسیحی برادری کے رہنماؤں اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر اور مسیحی رہنماؤں کے ساتھ نئے ساتھ کا کیک کاٹا اور سب کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسیحوں کا اھم کردار ھے اور نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کا یہ عزم ہے کہ تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق ہر حال میں دئیے جائیں گے بلکہ اقلیتوں کے لیے مخصوص فلاحی کوٹہ جات میں اضافہ بھی کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے کہا کہ پنجاب حکومت خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اس حوالے سے بھر پور متحرک ہیں کہ اقلیتوں کے تمام مسائل فوری حل کئے جائیں ۔ اس موقع پر بچوں نے مسیحی گیت گا کے اور مہمانوں کو پھولوں سے خوش آمدید کیا ۔

]]>
برمنگھم میں سابق امیدواربرائے این اے 60 چوہدری حسن عدیل کے اعزازمیں عشائیہ https://jhelumnews.com/17360/ Fri, 03 Jan 2025 21:53:53 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17360 برمنگھم (عمران بشیر)پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما وسابق امیدواربرائے این اے 60 چوہدری حسن عدیل کے اعزازمیں عشائیہ،ضلع جہلم و پی ٹی آئی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت،تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار برائے این اے 60 چوہدری حسن عدیل کی برطانیہ آمد پر برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کوآرڈینیٹر برطانیہ و جنرل سیکرٹری آل پارٹیز تحریک آزادی کشمیر انعام الحق نےاورنظامت کے فرائض عمران بشیر نے ادا کئے. اس موقع پرشرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری حسن عدیل کا کہنا تھا ہم بحیثیت قوم اپنی اصل شناختی سے بہت دور ہو گئے ہیں ہم ماڈرنائزیشن کے پیچھے لگ گئے میرے نزدیک ہماری اصل شناخت سے ہم کو قائداعظم کے بعد عمران خان نے روشناس کروایا ہم کو اپنی شناخت کی جانب لوٹنے کے لیے اپنی اصل کی جانب لوٹنا ہو گا .وہ شناخت جو حضوراکرم نے ہمیں‌دی جس کے تین اصول تھےقانون کی علمداری ،انصاف سب کے لیے،ویلفئیر اسٹیٹ اورانسانیت ،مگر ہم ان تینوں اصول سے پیچھے ہٹ گئے اورہمارا زوال شروع ہو گیا.حکومتیں ذمہ دار اورعوام کو طاقت کا سرچشمہ بنایا گیا مگر ہم الٹ‌چل پڑے اوورسیز پاکستانیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں‌آج پاکستان کی معیشت میں‌آپ کا بہت بڑا کردار ہے آپ اس ملک میں‌رہ رہے ہیں جہاں آپ رول آف لاء ہے آپ کی آواز دنیا بھر میں سنی جاتی ہے اس ہمیشہ حق لیے بلند رکھیں.انعام الحق نے اپنی گفتگو میں بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی قربانیوں‌کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاکستان کی معیشت میں‌ان اوورسیز کا بہت بڑا کردار ہے مشکل وقت میں‌ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں‌اور کھڑے رہیں گے آج بیرون ملک مقیم پاکستانی قانون اوراداروں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں جمہوریت اورعوام کی حکمرانی کا بحال کریں.چیئرمین مرہم فاونڈیشن نعمان سعید مغل نے کہا آج وقت وطن پاکستان میں سب کو مل بیٹھنے اورپاکستان کو آگے لے کر چلنے کا ہے پاکستان کو سیاسی وابستگیوں اوراداروں کے ٹکراؤ سے ہمیشہ نقصان ہوا ہے پاکستان میں سیاست کا آغاز کرنا چاہتا ہوں جلد عوامی فلاح و سیاسی مستقبل کے لیے فیصلہ لوں گا. تقریب میں‌ وائس پریذیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف ویسٹ‌مڈلینڈز اسدگوندل نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں عمران خان پاکستان کا نہیں امت مسلمہ کا رہنما ہے آج وقت قوم کو اپنے لیڈرکے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے اورہم بحیثیت اوورسیز عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.تقریب میں بابرذیشان، ظفر اقبال،آفتاب،عظمت علی خان،مصطفی خرم و دیگر نے شرکت کی اوراپنے خیالات کا اظہار کیا.

]]>
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد، https://jhelumnews.com/%da%88%d8%b3%d9%b9%d8%b1%da%a9%d9%b9-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d8%a2%d9%81%db%8c%d8%b3%d8%b1-%d8%ac%db%81%d9%84%d9%85-%d9%86%d8%a7%d8%b5%d8%b1-%d9%85%d8%ad%d9%85%d9%88%d8%af-%d8%a8%d8%a7-13/ Thu, 26 Dec 2024 17:16:57 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17238 دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی،
کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے تمام مسائل بتائے جن پر فوری کارروائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے موقع پر ہی انکے حل کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے معیار کو بہترین بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اگر کسی بھی شخص کو مقامی پولیس کے رویہ یا تفتیش پر اعتراض ہو تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے آئی جی پنجاب کے احکامات پر فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں پولیس خدمت مراکز کا قیام، پولیس تحفظ مراکز کا قیام، میثاق سنٹرز، مصالحتی کونسلز کا قیام اور تھانہ جات کی بطور سپیشل انیشیٹیو پولیس اسٹیشن اپ گریڈیشن شامل ہے جہاں پر 24/7 سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر جہلم میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے کھلی کچہریوں کا مقصد تیز ترین انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، عوام الناس اپنے مسائل لیکر بلا جھجک کھلی کچہریوں میں پہنچیں جہاں انکے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے۔

]]>
ایم این اے بلال اظہر کیانی نے منگلا روڈ کینٹ ٹول پلازہ کے ساتھ بڑل گاوں کے ساتھ منسلک ابادیوں کا درینہ مطالبہ یو ٹرن مکمل کروا دیا https://jhelumnews.com/%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d9%86-%d8%a7%db%92-%d8%a8%d9%84%d8%a7%d9%84-%d8%a7%d8%b8%db%81%d8%b1-%da%a9%db%8c%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%86%db%92-%d9%85%d9%86%da%af%d9%84%d8%a7-%d8%b1%d9%88%da%88/ Thu, 26 Dec 2024 17:13:51 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17235 جہلم (جرار حسین میر سے)ایم این اے بلال اظہر کیانی حلقہ این 60 اوورسیز پاکستانی چیئرمین مہربانی فاؤنڈیشن اور پیر سہیل کیانی کے کہنے پر منگلا روڈ کینٹ ٹول پلازہ کے ساتھ بڑل گاوں کے ساتھ منسلک ابادیوں درینہ مطالبہ یو ٹرن مکمل کروا کر پورا کر دیا جس میں منگلا کنٹ پاک آرمی اور انچارج کینٹ بورڈ منگلا کی خصوصی شفقت شامل ہے
محکمہ ہائی وے پنجاب گورنمنٹ آف پنجاب سے باقاعدہ اجازت نامہ لے کر یوٹرن نکلوایا دیا گیامورخہ24دسمبر 2024ء کو سی ای او منگلا کینٹ کی باقاعدہ اجازت کے بعد نوجوانوں کے ساتھ مل کر یوٹرن کو مکمل کرکے علاقے کی عوام کے لیے کھول دیا اس موقع پر چیرمین مہربانی فونڈیشن راجہ محمود اور پیر سہیل کیانی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہم ذات برادری سے ہٹ کر صرف اورصرف عوامی خدمت اور فلاحی کاموں کو کرکے اپنے دل کو سکون پہنچاتے ہیں اور ہر کسی کی ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور تمام افرد میں باہمی پیار محبت اور اتفاق کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور یوٹرن کا کھلنا کسی کی ہار جیت نہیں ہے بلکہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوا اور ان سب دوست احباب کا شکریہ جنہوں نے اس سارے عمل میں ان کا ساتھ دیا

]]>
25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح کایوم پیدائش اور ہماری کرسچن برادری کی خوشیوں کا دن ہے، طارق خان https://jhelumnews.com/25-%d8%af%d8%b3%d9%85%d8%a8%d8%b1-%d9%82%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%ac%d9%86%d8%a7%d8%ad-%da%a9%d8%a7%db%8c%d9%88%d9%85-%d9%be%db%8c/ Thu, 26 Dec 2024 17:12:12 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17231 جہلم (جرار حسین میر سے) 25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح کایوم پیدائش اور ہماری کرسچن برادری کی خوشیوں کا دن ہے ہمیں ایک دوسرے کی خوشی کا خیال رکھنا چاہیے .وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ منگلا کینٹ طارق خان ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ منگلا کینٹ طارق خان نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ 25 دسمبر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش ہے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی مسیحی برادری کا بھی خیال رکھنا چاہیے یہ پورا سال ہماری خدمت کرتے ہیں محنت کرتے ہیں ان کی خوشیوں میں بھی شامل ہونا ہم سب پہ فرض ہے تقریب کے اخر میں تمام مسیح برادری کے جمع شدہ عوام میں راشن ڈرائیو کے ذریعے ان کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے اور خاندان کے لیے ایک راشن پیک گفٹ دیا گیا اور کیک کاٹ کر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا سے محبت کا اظہار کیا گیا

]]>