دینہ – JhelumNews https://jhelumnews.com First-ever Newspaper of the District Jhelum. CE: Imran Bashir Mon, 20 Jan 2025 17:43:41 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.1 دینہ عقب پولیس اسٹیشن جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ گئی https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d8%b9%d9%82%d8%a8-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%d8%b4%d9%86-%d8%ac%da%be%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%d8%b1%d8%ae%d8%aa/ Mon, 20 Jan 2025 17:43:41 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17556 دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ عقب پولیس اسٹیشن جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس اسٹیشن کے عقب میں جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ گئی ریسکیو 1222 عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے آگ نے تقریباً 10 ایکڑ کے رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا راستہ نہ ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فائر بیٹرز کی مدد سے اگ پر قابو پایا آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

]]>
دینہ میں دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%92-%d8%b1%d9%88%d8%b2-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%aa%d8%ac%d8%a7%d9%88%d8%b2%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%d8%a2/ Mon, 20 Jan 2025 17:42:59 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17553 دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی بلدیہ أفسران اور عملہ بھی شامل تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے دینہ میں آپریشن کی نگرانی اے سی دینہ سعدیہ ڈوگر کر رہی ہیں میونسپل کمیٹی دینہ کے زیر انتظام تجاوزات کے خلاف آپریشن جی ٹی روڈ اور سبزی منڈی میں تیزی سے جاری ہے اور بھاری مشینری سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے دینہ میں تجاوزات کے باعث ماضی میں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا تھا اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایات کی روشنی میں آپریشن کو جلد منگلا روڈ، مین بازار اور دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا ۔

]]>
دینہ جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d8%ac%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%b1%d9%88%da%88-%d9%be%d8%b1-%d8%aa%d8%ac%d8%a7%d9%88%d8%b2%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%da%af%d8%b1%db%8c%d9%86%da%88/ Sat, 18 Jan 2025 16:30:12 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17532
دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز، حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ، سعدیہ حسین ڈوگر کی نگرانی میں دینہ جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تجاوزات آپریشن میں میونسپل کمیٹی دینہ کے افسران چیف آفیسر گلش نورین، ایم او آئی سہیل اشرف، بلڈینگ أفیسر سہیل احمد ، ایم آر او قاسم گوندل، تحصیلدار شمشیر حیدر رانجھا اور متعلقہ عملہ بھی شریک تھے،جو غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ مصروف عمل ہیں اس گرینڈ آپریشن کا مقصد شہریوں کو صاف اور محفوظ راستے فراہم کرنا ہے تاکہ عوامی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تعاون کریں اور قانون کی پاسداری کریں۔ آپریشن کے دوران، جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

]]>
دینہ میں گیس سلنڈروں کی قیمتوں کا کھیل، شہریوں کی زندگی بن گئی عذاب https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%af%db%8c%d8%b3-%d8%b3%d9%84%d9%86%da%88%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%da%a9%da%be%db%8c%d9%84%d8%8c/ Fri, 17 Jan 2025 18:21:11 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17530 دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں گیس سلنڈروں کی قیمتوں کا کھیل، شہریوں کی زندگی بن گئی عذاب!دینہ شہر اور دیہی علاقوں میں گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ حکومتی طور پر مقرر کردہ قیمت 2960 روپے کے بجائے، گیس ڈیلر 3600 روپے تک میں سلنڈرز فروخت کر رہے ہیں، جبکہ دیہی علاقوں میں یہ قیمت 3700 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ یہ ساری صورتحال مقامی انتظامیہ کی غفلت اور بے پرواہی کا نتیجہ ہے، جو عوام کے حقوق کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔
انتظامیہ کی خاموشی اور گیس پلانٹس کی ملی بھگت سے گیس کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ ہو رہا ہے، اور عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک طرف گھریلو گیس کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت کی تھی، لیکن دوسری طرف گیس ڈیلر من مانی قیمتیں وصول کر کے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
یہ غیر معیاری گیس سلنڈرز جو کہ مختلف رنگوں میں آتے ہیں، شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، کیونکہ ان میں سے کئی تو اصلی نہیں ہوتے اور ان کے استعمال سے جان لیوا حادثات پیش آ سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے غیر معیاری سلنڈرز میں گیس کی مقدار بھی کم ہو سکتی ہے، جس سے ان کے استعمال سے آگ لگنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری طور پر سخت اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے تاکہ گیس کے اس منافع خور مافیا کو بے نقاب کیا جا سکے اور گیس سلنڈرز کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر لایا جا سکے۔ مزید برآں، وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انتظامیہ کو متحرک کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے اور اس گھناؤنے کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔

]]>
دینہ انتظامیہ کی بے حسی یا طاقت کا غلط استعمال؟ تجاوزات کے خلاف ناکامی، صحافت پر وار https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%b8%d8%a7%d9%85%db%8c%db%81-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%92-%d8%ad%d8%b3%db%8c-%db%8c%d8%a7-%d8%b7%d8%a7%d9%82%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%ba%d9%84%d8%b7-%d8%a7/ Fri, 17 Jan 2025 18:20:33 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17528 دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ انتظامیہ کی بے حسی یا طاقت کا غلط استعمال؟ تجاوزات کے خلاف ناکامی، صحافت پر وار۔تفصیلات کے مطابق دینہ کی انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے صحافیوں پر چڑھ دوڑی! تجاوزات، بڑھتی مہنگائی اور عوامی مسائل پر میڈیا کی توجہ دلانے کو برداشت نہ کر پانے والی انتظامیہ نے ایک انوکھا فیصلہ کیا۔ بجائے ان مسائل کا حل نکالنے کے، مرکزی چوک سے اخبار کا اسٹال ہی اٹھا لیا یہ حرکت نہ صرف آزادی صحافت پر حملہ ہے بلکہ عوام کی معلومات تک رسائی روکنے کی کوشش بھی ہے۔ مقامی میڈیا نمائندگان اور اخبار فروش یونین نے انتظامیہ کے اس عمل کو “انتقامی کارروائی” قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے صحافیوں کا کہنا ہے کہ دینہ انتظامیہ تجاوزات اور دیگر مسائل پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، لیکن اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے صحافت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ حربے نہ صرف ناکام ہوں گے بلکہ انہیں مزید طاقتور اور متحد بنائیں گے۔
صحافیوں کا انتباہ:
“ہماری آواز بند کرنے کی کوششیں دراصل عوام کے حقوق دبانے کی کوشش ہے۔ اگر انتظامیہ باز نہ آئی تو اس کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی!”شہری حلقوں نے بھی انتظامیہ کے اس رویے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے، نہ کہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے صحافت کو نشانہ بنائے۔

]]>
دینہ اسسٹنٹ کمشنر کی نااہلی کی وجہ سے دینہ میں تجاوزات مافیا پھر سے قابض ہو گئی https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d8%a7%d8%b3%d8%b3%d9%b9%d9%86%d9%b9-%da%a9%d9%85%d8%b4%d9%86%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a7%d8%a7%db%81%d9%84%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%88%d8%ac%db%81-%d8%b3%db%92-%d8%af%db%8c/ Thu, 16 Jan 2025 15:20:20 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17523 دینہ( سہیل انجم قریشی سے) دینہ اسسٹنٹ کمشنر کی نااہلی کی وجہ سے دینہ میں تجاوزات مافیا پھر سے قابض ہو گئی میونسپل کمیٹی دینہ کی ملی بھگت سے شہر بھر میں تجاوزات نظر آرہی ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ، چیف آفیسر بلدیہ دینہ منگلا روڈ مین بازار سے وقتی کاروائی کر کے فوٹو سیشن کروانے کے بعد غائب ہو جاتیں ہیں اور ان کے جاتے ہی منگلا روڈ اور مین بازار میں پھر سے ٹھیے لگ جاتے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مین بازار، منگلا روڈ، اور ریلوے روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور میونسپل کمیٹی دینہ کی انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے پورے شہر میں ایک بار پھر تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مین بازار میں پیدل چلنا بھی محال ہے دکانوں کے آگے ٹھیے لگے ہوئے ہیں جن سے دکان دار ہزاروں روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں انتظامیہ اعلی حکام کے احکامات پر وقتی طور پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتی ہے فوٹو سیشن کر کے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی ہے اور کچھ دیر بعد پھر سے تجاوزات قائم ہو جاتی ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، وزیر بلدیات اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینہ شہر کو تجاوزات مافیا سے پاک کروایا جائے تاکہ شہری باآسانی خریداری کر سکیں اور ساتھ ہی ساتھ مقامی انتظامیہ کا قبلہ بھی درست کیا جائے۔

]]>
دینہ جی ٹی روڈ پر شہ زور اور رکشہ میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d8%ac%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%b1%d9%88%da%88-%d9%be%d8%b1-%d8%b4%db%81-%d8%b2%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b1%da%a9%d8%b4%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%d8%b5%d8%a7/ Wed, 15 Jan 2025 14:30:15 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17519 دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر شہ زور اور رکشہ میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام حلیمہ سعدیہ ولد جاوید اقبال جبکہ زخمی ہونے والوں میں
ساجدہ نسرین زوجہ جاوید اقبال وحید عباس ولد غلام عباس شامل ہیں۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی دینہ شفٹ کر دیا تمام افراد کا تعلق سید حسین دینہ سے ہے۔

]]>
ٹریفک پولیس دینہ کے مثالی اقدامات،سکول اوقات میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کی عملی کوشش https://jhelumnews.com/%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%81%da%a9-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%ab%d8%a7%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%82%d8%af%d8%a7%d9%85%d8%a7%d8%aa%d8%8c%d8%b3%da%a9%d9%88/ Wed, 15 Jan 2025 14:29:02 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17515 دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ٹریفک پولیس دینہ کے مثالی اقدامات،سکول اوقات میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کی عملی کوشش۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد طارق شفیع نے دینہ کا دورہ کیا اور سکول اوقات کے دوران ٹریفک جام کے مسئلے کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے ان کے ہمراہ انچارج ٹریفک پولیس دینہ مرزا نعمان فاروق بھی موجود تھےدورے کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک پولیس نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منگلا روڈ کے سربراہان سے ملاقات کی اس ملاقات میں ٹریفک کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری حل کے لیے اقدامات کا اعلان کیا جس میں سکول کے ساتھ ملحقہ جگہ پر مٹی ڈال کر پارکنگ ایریا بنایا جائے گا تاکہ گاڑیاں سکول اوقات میں آسانی سے پارک ہو سکیں۔ اور سکول اوقات میں ٹریفک پولیس کی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم محمد طارق شفیع نے یقین دلایا کہ ٹریفک پولیس عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اس موقع پر سکول پرنسپل نے محکمہ پنجاب ہائی وے سے اپیل کی کہ سکول کے ساتھ موجود پرانے درختوں کو ہٹایا جائے اور بارش کے پانی کے نکاس کو بہتر بنایا جائے۔ مزید یہ کہ بلدیہ دینہ سے پارکنگ ایریا کے لیے مٹی ڈالنے اور غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی جبکہ والدین اور مقامی افراد نے ڈی ایس پی محمد طارق شفیع اور ان کی ٹیم کے ان اقدامات کو بے حد سراہا اور توقع ظاہر کی کہ یہ عملی اقدامات ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔عوامی حلقے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دیگر ادارے بھی اسی جذبے کے ساتھ مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

]]>
دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میں امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کا یوم ولادت کے سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%da%a9%db%92-%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%ad%db%8c-%d8%b9%d9%84%d8%a7%d9%82%db%81-%d9%86%da%a9%d9%88%d8%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a7%d9%85%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d9%84%d9%85%d9%88/ Tue, 14 Jan 2025 17:06:42 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17511 دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میں امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کا یوم ولادت کے سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، آغا سید لال بادشاہ جی سرکار نے 200پاؤ نڈ وزنی کیک کاٹا، تقریب میں مقامی علماء مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کا اہتمام ایم اسلم انجم نے کیا بعدازاں وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکودر میں معروف شخصیت ایم اسلم انجم کی طرف سے امیر المومنین حضرت علی المر تضیٰ کا یوم ولادت کے سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی آغا سید لال بادشاہ جی سرکار امام بارگاہ اسد آباد تھے، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبتِ مولا علی علیہ السلام کی روح پرور محفل سجائی گئی،مقررین نے مولا علی علیہ السلام کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی بہادری، علم و حکمت، اور عدل و انصاف پر روشنی ڈالی،تقریب کے اختتام پر دو سو پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور شرکاء میں مٹھائی اور لنگر تقسیم کیا گیا،خصوصی دعا میں امتِ مسلمہ کی سلامتی، بھائی چارے کے فروغ، اور ملکی ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں، شرکاء نے سید لال بادشاہ جی سرکار کی قیادت میں امن و محبت کے پیغام کو عام کرنے کے عزم کا اظہار کیا،تقریب میں حسینی ‘ سنگت کے ممبران چوہدری احسن نمبرداد،عرفان محبوب،محمد رزاق،راجہ صفدر،حسن رضا،شیخ اسد،طالب حسین،چوہدری وقار احسن چوہدری خیام احسن نے اپنا اہم کردار ادا کیا اس موقع پر خصوصی دعا علامہ رضوان حیدر شیرازی نے فرمائی، تقریب میں معروف سیاسی شخصیت چوہدری شہزاد احمد کنڈ، چوہدری محمد افضل، رضوان سیٹھی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

]]>
دینہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی،دینہ مین چوک پر تجاوزات مافیا کا قبضہ https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%b8%d8%a7%d9%85%db%8c%db%81-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a7%d9%82%d8%b5-%da%a9%d8%a7%d8%b1%da%a9%d8%b1%d8%af%da%af%db%8c%d8%8c%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d9%85/ Mon, 13 Jan 2025 15:14:16 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17508 دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی،دینہ مین چوک پر تجاوزات مافیا کا قبضہ میڈیا کی نشاندہی پر گزشتہ روز مین چوک سے سجی کا ٹھیہ بلدیہ اہکاروں نے اٹھا لیا تھا چند گھنٹے گزرنے کے بعد سجی کا ٹھیہ پھر چوک پر لگ گیا شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں تجاوزات کے خلاف بلدیہ اہکاروں نے آپریشن کیا میڈیا کی نشاندہی پر مین چوک میں سجی کا ٹھیہ بھی وقتی طور پر اٹھا لیا گیا جو کہ چند گھنٹوں کے بعد ہی دینہ مین چوک میں سجی کا ٹھیہ پھر سے لگ گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب سجی والا کافی بااثر ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے جس کو پھر سے مین چوک میں انتظامیہ نے پھر سے لگوا دیا ہے یاد رہے کہ انتظامیہ کی طرف سے دینہ میں تجاوزات کے خلاف کیا جانے والا آپریشن بری طرح فلاپ ہو چکا ہے دینہ میں پھر سے تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

]]>