پنڈ دادن خان(ملک ظہیر اعوان ) حلقہ این اے 61 جہلم و حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان میں سیاسی دنگل سج گیا، مسلم لیگ نون کئی حصوں میں تقسیم ہو گئی ائندہ عام انتخابات میں ٹکٹ لینے کی دوڑیں لگ گئیں تمام امیدواروں نے میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے بڑھ چڑھ کر ووٹرز ، سپورٹرڑ اور گاڑیاں لے جانے میں سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی ، پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں نے اپنے ڈیروں پر عوام کے لیے دیگوں کے منہ کھول دیے اور خوب بریانی کھلائی اس کے علاوہ پورے حلقہ میں مسلم لیگ نون کا ٹکٹ حاصل کرنے کی جنگ لگ چکی ہے یہ جنگ گزشتہ کئی سالوں سے چھڑی ہوئی تھی لیکن اپنی دھرتی اپنا راج کے روح رواں چوھدری عابد جوتانہ کی نون لیگ میں انٹری نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے جس پر مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی نے پھی نون لیگ سے باہر والے مخالف دھڑوں اور گروپوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں مسلم لیگ نون میں چوہدری عابد جوتانہ کی انٹری سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ حلقہ این اے 60 جہلم سے ٹکٹ کے امیدوار سابق ایم این اے و سابق ضلع ناظم جہلم چوھدری فرخ الطاف کی طرح مشروط طور پر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں کیونکہ کل میاں نواز شریف کے استقبال میں شرکت کے لیے جانے والے ایک دھڑے کی قیادت چوہدری عابد جوتانہ نے کی جس میں مسلم لیگ نون کے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار کرنل سید زاہد حسین شیرازی موجود تھے اس طرح جس دھڑے کی قیادت سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی نے کی اس میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ تھے ،جب کہ حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ کے امیدوار بریسٹر چوھدری محمد تیمور نواز جٹ کے بہت بڑے قافلے کی سربراہی مسلم لیگ نون ضلع جہلم کے رہنما چوھدری ندیم خادم گھرمالہ نے کی اس حلقہ سے ایم پی اے کے چوتھے امیدوار چوھدری ناصر جاوید وڑائچ نے بھی بھرپور طریقہ سے لاہور جلسہ میں شرکت کی اس کے علاوہ مسلم لیگ نون کے کارکن رھنما اور نون لیگ کے ٹکٹ کے پانچویں امیدوار راجہ جواد جالپ کسی مجبوری کے باعث شرکت نہ کر سکے تا ہم اس حلقہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے لاہور جلسہ میں شرکت کی
0