پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کے کمیونٹی ماڈل انٹر کالج اتھر میں ایجوکیشنل سمینار منعقد ھوا۔ جس کے چیف گیسٹ پیر زادہ طارق محمود پیر کھارا شریف اور گیسٹ آف آنر پروفیسر ڈاکٹر سرور(تمغہ امتیاز)فارمر VC گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ، موجودہ پروڑیکٹر یونیورسٹی آف لاہور سرگودہا کیمپس تھے۔ سمینار میں اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عدنان بلوچ نے حاصل کی، نعت شریف ﷺ کی سعادت محترم قاضی آفتاب احمد نے پڑھی ۔سٹیج سکریٹری محمد اکبر بلوچ تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
چیف گیسٹ پیر زادہ طارق سابق چیف کمشنر اسلام اباد نے کہا کہ کوئی قوم تعلیم کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی ، بنیادی علم ہی ترقی کا باعث بنتا ہے۔گیسٹ آف آنر پروفیسر ڈاکٹر سرور نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور کا ویژن علم دوستی ہے۔فنڈ کی پرواہ کیے بغیر پروڑیکٹر صاحب نے علم دوستی کا ثبوت دیااور تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ کے لیے فری ٹرانسپورٹ کا اعلا ن کیا۔ انہوں نے فیکلٹی کا تعارف کروایا اور کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور پاکستان کی تمام سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں میں سے بارہویں نمبر پر ہے۔ سجادہ نشین سید منشاءعباس بخاری نے کہ ڈائریکڑ کمیونٹی کالج اتھر عبدالقدوس بلوچ کی علاقہ کے لیے بے لوث خدمات ھیں اور پروڑیکٹر صاحب کی طرف سے اہلِ علاقہ کے لیے فری آف کاسٹ ٹرانسپورٹ کے اقدام قابل تعریف ھے۔
کرنل ریٹائرڈ عثمان بلوچ نے اپنے دور میں تعلیم کے رستے میں جو مشکلات تھی ان کا ذکر کیا اور فری ٹرانسپورٹ کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پنڈدادن خان کا لٹریسی ریٹ ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں سے زیادہ ہےاور خاص کر اتھر گاؤں کا سب سے زیادہ ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ارتقاء حسین (انگلش ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف گجرات)نے کہاعلم ایسی چیز ہے جو کسی بھی قوم کے زوال اور عروج کا پیمانہ ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر مبشر الطاف (انگلش ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف سرگودہا) نے علم اور تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ھوئےکہا کہ کلاس روم اور سوسائٹی کے درمیان فرق ختم ہونا چاہیےسب سے بڑا آدمی وہ ہوگا جس کا آئیڈیا سب سے بڑا ہوگا۔
سید وجاہت علی فلسفر نے کہا اصل علم یہی ہے کہ انسان اپنے اصل کو پہچانےاور اس تعلق کو پہچانے جو تمام انسانوں کے درمیان ہے۔ اور ایک دوسرے کی بہتری کے لیے کام کریں۔ یہی سب سے بڑا علم ہے۔
شاعر مشال(دینہ جہلم) نے شاعری کے ذریعے تقریب میں آئے ہوئے لوگوں کو محضوظ کیا۔ جرنلسٹ انیل جہلم نے کہا کہ بہت اچھا پروگرام ہوا اور اس پروگرام سے بہترین سوچ لے کر جارہے ھیں۔ معروف صحافی
شیخ گوہر وقاص پراچہ ، اور انگلش رائٹر سجاول سلیم پراچہ ،
پروفیسر ڈاکٹر افتخار ،
پروفیسر ڈاکٹر شہباز ،
پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ گل ،
پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین اعوان ،
سید مہدی شاہ ،پروفیسر زاہد اقبال نے کہا کہ ایسے پروگراموں کےذریعے ہماری نوجوان نسل کو فائدہ پہنچے گا ور اس کے مثبت اثرات آئیں گے۔
حسنات احمد نے کہا کہ تعلیم وہ واحد راستہ ہے جس کو اختیار کر کے ھم اپنے حالات میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں، حسنات خان بلوچ ایڈووکیٹ ،عاصم بلوچ، ملک ظہیر اعوان صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادنخان،الفت بلوچ ، حاجی جاوید بلوچ ،ڈاکٹر محمد امیر بلوچ ، قاری محمد احسان ،حاجی ساجد محمود بلوچ سب انسپکٹر، محمود الحق بلوچ سب انسپکٹر، محمد خان بلوچ ہیڈ ماسٹر،حاجی مطلوب بلوچ ، صوبیدار میجر غلام رسول بلوچ ، حافظ محمد اقبال بلوچ محمد اکبر خان بلوچ،سلمان قادری محمد یعقوب قادری و دیگر نے شرکت کی اور پروفیسر عبدالقدوس کی خدمات کو سرا اور پروفیسر عبدالقدوس بلوچ کی تعلیمی خدمات کو سرا ہا
0