0

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پسند کی شادی کا بھیانک انجام ، پنڈدادن خان کے تھانہ للہ کے علاقہ میں لرزہ خیز واردات ، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، جوڑے نے مسجد میں پناہ لی اور 15 پرکال کر کے تھانہ للہ پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس موقع پر پہنچنے کے باوجود کاروائی نہ کر سکی اور جوڑے کو قتل کر دیا گیا ڈی پی او جہلم نے واقع کا نوٹس لے لیا ایس ایچ او تھانہ للہ عبدالرحمن اور سب انسپکٹر ریاض کو معطل کر دیا تفصیلات کے مطابق
پنڈ دادن خان کے تھانہ للہ میں موٹروے للہ انٹرچینج اور للہ شریف کے درمیان ڈیرہ پر رہائش پذیر نوجوان لڑکے رحمان رسول اور (س ،ب) نے پسند کی شادی کے تقریبا تین ماہ بعد گھر والوں نے انہیں مطمن کر کے صلح کے لیے واپس بلایا لیکن گھر والوں کے خطرناک تیور دیکھ کر انہوں نے بھاگ کر قریبی مسجد میں پناہ لے لی اور ون فا ئیو پر کال چلا دی تا ہم پولیس موقع پر پہنچی لیکن ان کے موبائل نمبر بند نکلے جس پر کاروائی نہ ہو سکی اور صبح مسجد سےنوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاشیں ملیں جن کو سر میں فائرمار کر قتل کیا گیا تھا تاھم کرائم سین جہلم اور پنجاب کرائم سائنس لیبارٹری راولپنڈی کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس تھانہ للہ نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دیں جہاں پر ان کا پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے دریں اثناء اب دیکھنا یہ ہے کہ مقتولین کی لاشیں کون وصول کرتا ہے