0

اساتذہ اور دیگر سرکاری چھوٹے ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) اساتذہ قوم کے بچوں کے معمار ہیں آج ہم جو کچھ بھی ہیں وہ قابل احترام اساتذہ کی تعلیم و تربیت کی وجہ سے ہیں اساتذہ اور دیگر سرکاری چھوٹے ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی پورا ملک اس وقت اقتصادی اور معاشی بحرانوں سے گزر رہا ہے فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جبکہ اسلامی دنیا غفلت کی نیند سو رہی ہے ایسے حالات میں سرکاری سکولوں کی نجکاری پرائیویٹ سیکٹر کو دینا ایک بہت بڑا ظلم ہوگا غریب آدمی کے لیے پہلے ہی دو وقت کی روٹی مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے اور غریب آدمی اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں بھی تعلیم مشکل سے دلوا رہا ہے اگر سرکاری سکول پرائیویٹ کر دیے گئے تو تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد 75 فیصد مزید کم ہو جائے گی نگران حکومت صرف اور صرف غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے آئی ہے اسے دوسرے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے سرکاری ملازمین اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کلیریکل سٹاف کی پینشن اور دیگر مراعات ختم کرنے کی بجائے اوپر والے طبقے کی مراعات جو پانچ سے 20 لاکھ روپے مفت پٹرول مفت رہائش اور دیگر مفت سہولیات حاصل کر رہے ہیں وہ ختم کی جائیں اس کے بعد غریب طبقے کی طرف آیا جائے پاکستان کے موجودہ سپہ سالار کی خصوصی دلچسپی اور کارکردگی کی وجہ سے اور نگران وفاقی و صوبائی حکومت میں شامل بعض محب وطن افراد کی ہمت اور کوشش سے ڈالر میں تیزی سے کمی آئی ہے معیشت کا پہیہ بہتری کی طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ایک احسن اقدام ہے جس سے ملک بہتری کی طرف گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی رہنماسابق پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور چوہدری نذرحسین گوندل نے اگیگا پنڈدادنخان کی طرف سے لیوانکیشمنٹ اور پینشن رولز میں ترمیم کے خلاف اور اساتذہ کی ناجائز گرفتاریوں کے خلاف تحصیل بھر کے تمام گرلز اور بوائز سکولز کی خواتین اور مرد اساتذہ اور دیگر سرکاری محکموں کے ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اگیگا کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے ہزاروں کی تعداد میں خواتین اساتذہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈ دادن خان سے ایک بہت بڑا احتجاجی جلوس لے کر گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پہنچیں جہاں سے بہت بڑی تعداد میں اساتذہ اور دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین نے جلوس کے ساتھ مل کر گورنمنٹ ہائی سکول اور وکی چلڈرن پارک کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جسمیں سیاست دانوں ، پروفیسرز ، ہیڈ ماسٹرز ، پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی رہنما ؤں اگیگا کے صدر اور خواتین مقررین نے ایک ریاست دو قانون اور حکومتی جبر اور زیادتیوں کے خلاف بھرپور احتجاجی تقاریر کیں بعدازاں مظاہرین بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر چوک پہنچے جہاں پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر ڈی ایس پی عمران حیدر کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی