پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )چئیرمن تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے تعلیم دوست فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے اداروں کے لئے بورڈ سے الحاق میں آسانی سے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہار طالب علم رہنما چوہدری حنان حیدر کھوتھی نے او صاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چئیرمن تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تعلیمی بورڈ سے الحاق کے لیے اداروں کو سوسائٹی کا سرٹیفکیٹ، پیش کرنے کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا اور بورڈ کی رجسٹریشن میں توسیع کے لیے سی۔ای۔او ایجوکیشن کی سفارشات کی شرائط بھی ختم کردی گئی ہیں اس سے نجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور میں اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ اب۔ سیکنڈ اینول امتحان میں کلاس نہم کے طلباء وطالبات بھی امتحان دے سکیں گے۔ طلباء وطالبات کی رجسٹریشن و داخلوں کے لیے لیٹ فیس کم سے کم 3 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔چئیرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محمد عدنان خان نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے دیرینہ مطالبات تسلیم کر کے سکولز مالکان کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے علم دوست فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان کی قیادت میں ایک وفد نے
0