0

تھانہ جلالپورشریف پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف متحرک بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
تھانہ جلالپورشریف پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف متحرک بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ملزم سے بھاری مقدار میں چرس برآمد 9c کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ للہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ ڈالی 9قمار باز گرفتار کر لیے اور داؤ پر لگی ہوئی 25800 روپے نقد رقم اور 60 ہزار روپے مالیت کے موبائل بھی ضبط کر لیے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر عمل کرتے ھوۓ تھانہ جلالپورشریف میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک فخر عباس کندوال نے ہمراہ اپنی ٹیم دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش سیف علی ولد منیر احمد ساکن سگھر پور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1340 گرام چرس برآمد کرتے ھوٸے ملزم کے خلاف 9c کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اہل علاقہ کی جانب سے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کامیاب کارواٸیوں پر تھانہ جلالپورشریف پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور امید ظاہر کی گٸی کہ پولیس اسی طرح جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کارواٸیاں جاری رکھ کر منشیات جیسی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلٸے اپنا رول ادا کرتی رھے گی. پولیس کے ایس ایچ او عبدالرحمن اے ایس ائی بشارت ، چوری محمد اصف اور دیگر اہلکاروں نے دریائے جہلم کے قریب احمد اباد پتن پر جواء کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کو پکڑ لیا اور مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا