0

پنڈ دادن خان میں بھی ملازمین سرا پا احتجاج بن گئے

پنڈدادن خان( بیورو چیف ملک ظہیراعوان سے) ادھر سو جاتے ہیں یہ میں نے کہا تھا پنجاب حکومت کی اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کے خلاف ظالمانہ اقدامات لیو ان کیشمنٹ پینشن اور دیگر مراعا ت کے خا تمے کے اعلان کے بعد دیگر شہروں کی طرح تحصیل پنڈ دادن خان میں بھی ملازمین سرا پا احتجاج بن گئے ۔وکلاء برادری اور صحافی برادری کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے اراکین بھی اس احتجاج میں شامل ہو گئے تفصیلات کے مطابق راجہ غضنفر علی خان گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادن خان میں تحصیل بھر کے سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کرام کا پرامن دھر نا ہوا جس میں یکجہتی کے طور پر بار ایسوسی ایشن پنڈ دادن خان کے صدر ملک اصغر بلوچ اور جنرل سیکرٹری صاحبزادہ ملک شوکت حیات اور دیگر سول سوسائٹی کے ممبران اور صحافی برادران نے بھرپور شرکت کی تمام شرکاء ایک پرامن ریلی کی صورت میں گرلز ہائی سکول پنڈدادن خان کی طرف گئے جہاں خواتین اساتذہ بھی اس احتجاجی پروگرام میں شریک ہوئیں احتجاجی اجتماع سے اگیگا کے مرکزی قائدین ملک نور محمد نورانی محمد فاروق سونو ۔قاری محمد ضمیر حافظ محمد عنایت ہیڈمسٹریس محترمہ زینب طیبہ بانی و چیئرمین تحصیل پریس کلب پنڈ دادن خان حکیم سید اختر بخاری اور دیگر قائدین نے خطاب کیا اور حکومت کی سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ کرنے سرکاری ملازمین کی لیو ان کیش منٹ اور پینشن میں ظالمانہ تبدیلیوں پر سخت تنقید کی گئی اساتذہ رہنماؤں کو بلا جواز گرفتار کرنے خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت جس مقصد کے لیے ائی ہے وہ مقصد پورا کرے منصفانہ غیر جانب دارانہ الیکشن کروائے اور اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کرے یاد رہے کہ ان پالیسیوں کے خلاف پورے پنجاب کی طرح تحصیل پنڈ دادن خان میں بھی تمام تعلیمی ادارے گزشتہ تین روز سے بند ہیں