0

اسرائیل کی درندگی کو روکنے کیلئے تمام مسلم ممالک کو متحدہ اور ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان ) اسرائیل کی درندگی کو روکنے کیلئے تمام مسلم ممالک کو متحدہ اور ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا امریکہ فرانس جرمنی سمیت مسلم دشمن قوتیں متحد ہو کر اپنے لے پالک بچے اسرائیل کی کھل کر امداد کر رہی ہیں جبکہ مظلوم محکوم اور لاچار فلسطینیوں اور حماس کے مجاہدین کے لیے ایران اور ترکی کے علاوہ کسی بھی مسلم ممالک نے کھل کر حمایت نہیں کی حماس کے نہتے مگر پرجوش مجاہدین نے اسرائیل کے خلاف وہ کارنامہ سر انجام دے دیا کہ اسرائیل تو اسرائیل دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا حماس کے مختصر سے نوجوانوں نے اسرائیل کو ناکو چنے چبوا کر یہ ثابت کر دیا کہ اگر دل کے اندر جذبہ ایمانی اور شوق شہادت زندہ ہو تو بڑی سے بڑی قوت سے بھی لڑا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار۔بانی صدر و چیئرمین تحصیل پریس کلب پنڈ دادن خان حکیم سید اختر بخاری نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور حسنین مثالی سائنس سیکنڈری سکول کے زیر اہتمام قاری اشتیاق الحسن پرنسپل محمد اکبر کی زیر صدارت نکلنے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قاری اشتیاق الحسن محمد اکبر اور دیگر مقررین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ زخمی بھوک اور پیاس سے نڈھال فلسطینی ماؤں بہنوں بزرگوں بچوں اور نوجوانوں کے لیے غذائی میڈیکل اور دیگر امدادی سامان اکٹھا کرنے کے لیے سماجی رفاعی و مذہبی تنظیموں کو اجازت دیں کہ ان کے لیے امدادی سامان اکٹھا کر کے حکومت کے حوالے کریں اور حکومت پاکستان ان تک پہنچائے معقول انتظام کریں پاکستانی قوم نے اجتماعی مظاہرے کر کے ثابت کر دیا کہ بیت المقدس اور مسجد اقصی فلسطین یا کشمیر کے سلسلے میں کوئی شیعہ سنی بریلوی دیوبندی اہل حدیث یا کسی اور مسلک کی نمائندگی بلکہ اسلام کے تناور درخت کے تلے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے سائے میں ہم سب ایک ہیں اور اسلام کی سربلندی کے لیے ہم سب قربانی دینے کے لیے ایک ہیں ۔