0

محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین نے ناجائز طریقہ سے شکار کرنے والے شکاری پکڑ لیے

پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کا علاقہ سائبیریا اور دیگر سرد ممالک سے ہجرت کرکے أنے والے کروڑوں روپے مالیت والے قیمتی پرندوں فالکن ، بحری اور چرغ وغیرہ کی گزرگاہ ہے یہ پرندے ماہ ستمبر اکتوبر اور نومبر میں ہجرت کر کے گرم ممالک کا رخ کرتے ہیں جب کہ ان کا مین ہوائی راستہ تحصیل پنڈ دادن خان کا علاقہ بگا، سیال، کہانہ، ڈھڈی تھل اور لنگر وغیرہ ھے جہاں شکاری گھات لگا کر بیٹھ جاتے ہیں یہ شکار لائسنس یافتہ لوگوں کو ہی کرنے کی اجازت ہے ویسے اس شکار پر سخت پابندی عائد ہے تاھم محکمہ وائلڈ لائف کے ریڈ سکواڈ انچارج رائے عبدالجبار ، خان زمان ہیڈ واچر ، راحیل سکندر ہیڈ واچر، راجہ بلال جھکڑ اور شکیل احمد نے چھاپہ مار کرناجائز طریقہ سے شکار کرنے والے شکاری پکڑ لیے اور ان سے قیمتی فالکن بھی برامد کر لیے
تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ دریائے جہلم اور دیگر چٹیل میدانوں میں شکاری گھاس کی جھونپڑیاں بنا کر بیٹھ جاتے ہیں اور ایک چھوٹے پرندے چکی ( chukki) کی مدد سے جال میں پھنساتے ہیں پنڈ دادن خان کے علاقہ میں ناجائز شکارکی روک تھام کے لیے محکمہ جنگلی حیات کے
سپیشل ریڈ سکواڈ ٹیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر رائے زاہد علی سالٹ رینج کلر کہار، سیکرٹری جنگلات جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ پنجاب بھر میں جنگلی جا نوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کےلئے کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مسلسل چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ینڈ دادن خان کے کھلے میدانوں میں کامیاب کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رائے زاہد علی سالٹ رینج کلر کہار کی ہدایت پر کی گئی جس میں ٹیم کو زبردست کامیابی ملی علاقہ کے عوام نے اس شاندار کامیابی پر محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا