پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) اخلاص انٹرنیشنل سکول پننوال کیمپس میں منفرد انداز میں نہایت ادب ، جوش و خروش اورشان و شوکت سے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم منایا گیا ۔ اس دوران ٹیچرز،طلبہ و طالبات نے سکول کے احاطے کو پھولوں، خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا اور مختلف کلرز کے بینرز اویزاں کیے جس کی وجہ سے سکول دلکش منظر پیش کرنے لگا۔ اخلاص انٹرنیشنل سکول پننوال کیمپس میں محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ طلبہ و طالبات نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کا تذکرہ اپنے اپنے انداز میں تقریروں میں کیا۔جبکہ اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سےمتعلق کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ سکول کے پرنسپل شاہد محمود نے تقریب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر چلنے سے ہی انسان دونوں جہاں میں کامیاب ہو سکتا ہے ۔ سکول کے ڈائریکٹرعلامہ مفتی بشیر احمد کرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لئے روشنی کا مینار ہے اورزندگی کے کسی بھی مسئلے پر آپ کی حیات طیبہ سے رہنمائی حاصل کر کے سرخروں ہو سکتے ہیں۔أخر میں علامہ مفتی بشیر احمد کرم نے دعا فرمائی
0