0

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کےلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے،پروفیسر انجینئر حافظ قدس نواز ن

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان سے ) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کےلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے سیرت مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا نہ ھونے کی وجہ سےاج کا مسلمان ذلیل و رسواء ھو رھا ھے اگر آج بھی ہم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کریں تو دین اور دنیا دونوں میں بڑا مقام حاصل کر سکتے ہیں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی بھی منکر نہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے کی خوشی ہر نوع بشر کو ھے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیا کے سردار اور اللہ کے آخری رسول ہیں ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ قدموں کی دھول بھی اگر ملے ہم اسے اپنی آنکھوں کا سرمہ بنا لیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو سب سے بڑا منصب ملا وہ ختم نبوت کا ملا جو سب سے افضل اور ساری کائنات میں سب سے بڑا منصب ھے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر حضرت سلطان باھو ٹرسٹ انٹرنیشنل پروفیسر انجینئر حافظ قدس نواز نے خلیفہ برکات حسین کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پروقار تقریب میں خطاب کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ چودہ سو سال سے زائد عرصہ گزر چکا ھے مگر اس کے باوجود بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیا ھوا درس نماز و سنت ہر چیز اپنی اصل حالت میں موجود ھے ہر نبی اپنے ساتھ معجزات لے کر آئے مگر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد معجزات کا سلسلہ ختم ھو گیا مگر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ قرآن مجید فرقان حمید کی صورت میں رہتی دنیا تک قائم رھے گا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں بگڑی ھوئی انسانیت کو سدھارنے کےلئے تشریف لائے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا ذکر تورات زبور انجیل الہامی کتابوں میں بھی ملتا ھے حضور کی آمد پر انسان تو انسان چرند پرند اور فرشتوں نے بھی خوشیاں منائیں ہمیں بھی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنی زندگی عملی طور پر گزار کر اپنی دین و دنیا اور آخرت کو بہتر بنانا ھو گا انہوں نے فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ھوئے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان ہوش کے ناخن لیں اور فلسطین کی کھل کر حمایت اور مدد کریں انہوں نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں پر تنقید کرتے ھوئے کہا کہ یہ امن کے علم بردار مسلمانوں پہ مظالم پر خاموش تماشائی بنے ھوئے ہیں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے مسلم ممالک کے اتحاد پر زور دیتے ھوئے کہا کہ آج سب کو متحد ھونے کی ضرورت ھے یہود و ہنود کسی کے دوست نہیں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب میں حاجی محمد خان چوہان ،علی زمان، علی حمزہ ،محمد طحہ ،ہارون سلطانی ،ملک عمران اعوان، شیخ امداد علی سمیت نامور نعت خوانوں نے شرکت کی نقابت کے فرائض حضرت علامہ مولانا اکمل چشتی نے ادا کئے