0

پنڈ دادنخان کے نمائندہ وفد کی نادرا سینٹر پنڈ دادنخان میں اعلیٰ عہدے پر فائز پنڈ دادنخان کے سپوت سے ملاقات

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادنخان کے نمائندہ وفد کی نادرا سینٹر پنڈ دادنخان کی شفٹنگ اور پنڈی سید پور میں سینٹر کے قیام کے لئے کی گئی اعلیٰ عہدے پر فائز پنڈ دادنخان کے سپوت سے ملاقات کے نتیجہ میں نادرا نے پنڈ دادنخان اور پنڈی سید پور میں کرائے پر عمارت کے حصول کے لئے قومی اخبارات میں ٹینڈر جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل چوہدری محمد اکرم برق سابق ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت اطلاعات و نشریات کی سربراہی میں کرنل رضا علی خان پنن وال ، مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ممتاز سماجی و علمی شخصیت چوہدری محمد اقبال کھوتھی عبداللہ پور پر مشتمل وفد نے ڈی جی نادرا بریگیڈیر عبد الرحمن تارڑ سے ملاقات کر کے پنڈ دادنخان کے عوام کو تنگ جگہ پر قائم اکیلے نادرا سینٹر کی وجہ سے درپیش مشکلات کی نشاندہی کی تھی اور پنڈ دادنخان کے نادرا سینٹر کو کسی بڑی عمارت میں منتقل کرنے اور علاقہ جالپ میں پنڈی سید پور اور علاقہ تھل میں ٹوبھہ میں نئے سینٹرز کے قیام کے لیے ملک ظہیراعوان بیورو چیف اوصاف اور دیگر علاقہ کے معززین کی طرف سے تحریری درخواستیں پیش کی گئی تھیں اس ملاقات کے نتیجے میں جو تین گزارشات پیش کی گئی تھیں ان میں سے دو پر عمل درآمد کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے پنڈ دادنخان ایک پسماندہ علاقے پر مشتمل تحصیل ہے اور پنڈ دادنخان کے باسی دعا گو ہیں مالک اس علاقے میں پیدا ہونے والے تمام ایسے کرداروں کو اپنی حیثیت کے مطابق پنڈ دادنخان کے عوام کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کی کوشش کرنے کا شعور عطا کرے جیسا کردار نادرا سینٹر کے قیام اور سہولیات کی فراہمی کے لئے بریگیڈیر عبد الرحمن تارڑ نے ادا کرنا شروع کیا ہے۔