پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)تحصیل پنڈ دادن خان میں تعلیم کی روشنی کو عام کرنے اور جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لیے ایک بہت بڑے تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈاکٹرز ، پروفیسرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات تعلیمی سیمینار کی زینت بنیں گیں پسماندہ تحصیل پنڈ دادن خان میں جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے اور تعلیم کی روشنی ہر سو پھیلانے کے لیے پنڈ دادن خان کے معروف قصبہ ( اتھر )میں ایک بہت بڑے تعلیمی سیمینار کا انعقاد کمیونٹی ماڈل کالج کے زیر اہتمام 16 اکتوبر بروز سوموار کیا جا رہا ہے اہم شخصیات جواپنے عملی تجربات کی روشنی میں تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالیں گے اور تعلیم کے زیور سے ہر پاکستانی کو روشناس کرانے کی سعی کریں گے جن میں یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے پرو-ریکٹر اینڈ فارمر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور (تمغہ امتیاز) اور علاقہ کے معززین،نامور شخصیات جن میں سابق چیف کمیشنر اسلام
آباد پیرذادہ طارق محمود ،بریگیڈیر محمد امیر حمزہ ،کرنل محمد عثمان بلوچ اور بہت سارے معزز یونیورسٹیز کے ڈاکٹرز ،ماہر تعلیم اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں۔تحصیل پریس کلب پنڈ دادن خان کے پریذیڈنٹ ملک ظہیر اعوان بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز چینل ۔انسانی حقوق کی انٹرنیشنل تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس اینڈ انٹرنیشنل پریس اینڈ میڈیا کونسل اف پاکستان تحصیل پنڈ دادن خان کے پریذیڈنٹ گوہر وقاص پراچہ اور پاکستان کا پوزیشن ہولڈر گولڈ میڈلسٹ متعدد انگلش کتب کا مصنف اور دنیا کا مختصر ترین دورانیہ کا انگلش ڈرامہ پرفارم کروانے والا انگلش رائٹر سجاول سلیم پراچہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے
0