ملتان:ڈکیتی کی انوکھی واردات, ڈاکو سوہن حلوے کے ڈبے لے اڑے

ملتان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔ ڈاکو سوہن حلوے کے ڈبے بھی لوٹ کر لے گئے.

ہم نیوز کے مطابق ڈکیٹی کی واردات ملتان میں چوک کمہاراں والا کے قریب ہوئی۔ موٹرسائیکل سوار تین ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر سوہن حلوے کی دکان میں لوٹ مار کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے ساتھ سوہن حلوے کے ڈبے شاپروں میں پیکنگ کراکے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب دکاندار کا کہنا ہے کہ پولیس واقع کا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات، چور نے معذرت نامہ بھی لکھ دیا

یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی ملتان میں اس وقت چوری کی انوکھی واردات ہوئی تھی جب لاکھوں روپے چوری کرنے والا دیوار پر معذرت نامہ بھی لکھ کر چلتا بنا۔

ملتان کے تھانہ بی زیڈ میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔ چور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چورانے کے بعد دیوار پر معذرت نامہ بھی لکھ گیا کہ ’’میں چور نہیں ہوں، مجبور ہوں، میرے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے، معاف کر دینا‘‘

چور گھر سے طلائی زیورات، کپڑے، بسترے، الیکٹرونکس کا سامان سمیت 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے مالک مکان شہریار خان کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم پولیس واردات کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں برقع پہن کر 1 کروڑ کی چوری

The post ملتان:ڈکیتی کی انوکھی واردات, ڈاکو سوہن حلوے کے ڈبے لے اڑے appeared first on ہم نیوز.