غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے قریب ایک ٹرک الٹنے سے ایک شخص شدید زخمی

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان) غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے قریب ایک ٹرک الٹنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، کوئلے سے لوڈ ٹرک غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی طرف آ رہا تھا کہ پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ٹرک کا گئیر خراب ہونے کے باعث پیش آیا: حادثے کے نتیجے میں سنور ولد منظور سکنہ چواسیدن شا ہ شدید زخمی ہو گیا:ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا ۔جبکہ دوسرا حادثہ لِلہ خوشاب روڈ پر کندوال پل کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتار کار نے رکشہ اور ایک موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر مار دی اورکار قلابازیاں کھاتے ہوئے سٹرک سے نیچے جا گری جس سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔جہنیں رورل ہیلتھ سنٹر لِلہ منتقل کر دیا گیا حادثہ سٹرک میںگہرے گڑھوں کی وجہ سے پیش آیا ۔