0

عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح اگر کچھ کرنا تو کر چکا ہوتا: اسد عمر

اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہےکہ اگر مجھے عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کرچکا ہوتا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کاکل کافیصلہ کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر اسد عمر نے عدالت کا فیصلہ درست قرار دیا۔

صحافی نے پوچھا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ اسد عمر نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہیں؟ یہ میرا معصومانہ سوال ہے آپ سے، ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا ہے، اس پر اسد عمر نے کہا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جنہیں ملا انہوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا، ہمارا ماننا ہےکہ قانونی استعمال کیا ہے، سائفر چار لوگوں میں آتا ہے وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی، پلاننگ منسٹر کہاں سے آگیا ایف آئی آر میں، میرا صرف نام آیا ہے۔

صحافی نے پوچھاکہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کیا آپ بھی پروگرام میں جائیں گے، اس پر اسد عمر نے کہا کہ اگر مجھے کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں