0

پاکستان کو مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر افغانستان میں ہلاک

پاکستان کو مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر افغانستان میں ہلاک
افغانستان کے صوبے کنڑ میں نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کا سرغنہ عتیق الرحمان عرف “ٹیپو گل مروت” مارا گیا۔

آپس میں اندرونی خلفشار، انتشار سے آئے دن ٹی ٹی پی کارندے پراسرار طور پر مارے جا رہے ہیں اور تازہ واقعہ بھی بظاہر اسی سلسلے کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گرد عتیق الرحمان پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عتیق الرحمان نے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف متعدد حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، رواں برس فروری میں خیبرپختونخوا پولیس کے ایک آپریشن میں عتیق الرحمان سمیت 12 ٹی ٹی پی عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تاہم کالعدم تنظیم نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی ذرائع نے آج فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں