ہوٹلوں پر کھانے پینے کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)جہلم شہر و گردونواح میں قائم ہوٹلوں پر کھانے پینے کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری، علاقہ مکین موذی امرا ض میں مبتلا ہونے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے چپ سادھ لی، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر وگردونواح سمیت جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلوں، ریسٹورنٹس پرکھانے کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے، جہاں پر لاغر، بیمار، نیم مردہ جانوروں کا گوشت اور ناقص گھی و کوکنگ آئل کا استعمال کیا جا رہاہے، اس کے علاوہ شوراما، فاسٹ فوڈ میں بھی بیمار لاغرمرغی کے گوشت کا استعمال کیا جا رہاہے، جس کیوجہ سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، علاقہ مکینوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سب کچھ جاننے کے باوجودخاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے، علاقہ کی سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیاہے۔