پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان ) فلسطین پر ھونے والے وحشیانہ مظالم پر اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی امت مسلمہ کےلئے سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ھے آج نہیں تو کب ایران کے علاوہ کسی بھی اسلامی ملک نے غزہ میں ھونے والے مظالم پر کھل کر آواز نہیں اٹھائی جبکہ امریکہ اور دیگر یورپی ممالک اپنے لے پالک بچے اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آ چکے ہیں اور اسرائیل کی عملی حمایت کر رھے ہیں حماس کے دلیر بہادر اور نڈر نوجوانوں نے اپنی جانوں ہر کھیل کر وہ کارنامے سر انجام دیئے ہیں جس سے نہ صرف اسرائیل خود بلکہ امریکہ اور پوری دنیا حیران و پریشاں ھو گئے ہیں مسجد اقصیٰ بیت المقدس کی آزادی صرف فلسطینیوں پر واجب نہیں بلکہ خاتم النبین حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر کلمہ گو پر فرض ہے جس نے بھی لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ کا کلمہ پڑھا ھے اس پر واجب ھے ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ملک تحریک تکمیل پاکستان کے رہنما و ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک تکمیل پاکستان رانا طارق محمود تحصیل پریس کلب کے صدر ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال تحصیل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ملک نئیر اعوان عبدالحفیظ ساقی عابد قریشی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت حماس کے دلیر اور نڈر نوجوان فلسطینی عوام کو زبانی نہیں بلکہ ہر قسم کی عملی امداد کی فوری ضرورت ھے چاھے وہ میڈیکل ھو جانی و مالی ھو یا دفاعی ھو آج فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام اقتدار کے بھوکے مسلم ممالک کے سربراہان کی طرف امید لگائے بیٹھے ہیں آج امت مسلمہ کو سلطان صلاح الدین ایوبی ٹیپو سلطان خالد بن ولید محمود غزنوی محمد بن قاسم اور سب سے بڑھ کر شیر خدا حیدر کرار حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور حضرت عمر بن خطاب جیسے جلیل القدر جرحی سپہ سالاروں کی حامل قیادت کی ضرورت ھے تمام مسلم ممالک مسلمانوں کے اندر جذبہ جہاد اور بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کی تڑپ حد سے زیادہ موجود ھے مگر اگر کمی ھے تو قیادت کی خدا کرے حماس اور فلسطین کے نوجوانوں کی قربانیاں رنگ لائیں اور تمام مسلم ممالک کے حکمران عملی طور پر حماس کی مدد کریں ۔
0