0

21 اکتوبر کو قائد محترم میاں محمد نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال ہوگا ،راجہ جواد جالپ

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)21 اکتوبر کو قائد محترم میاں محمد نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال ہوگا تحصیل پنڈدانخان اور ضلع جہلم سے مسلم لیگ نون کے کارکن اپنی مدد اپ کے تحت جوق در جوق اپنے قائد کے استقبال کے لیے لاہور پہنچے گے اور اپنے ملک اپنے علاقے کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے ان قوتوں ان لوگوں کو موثر پیغام دیں جو اس ملک کو مسلسل سیاسی عدم استحکام میں مبتلا رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے مسلم لیگ نون کے رہنما و صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ جواد جالپ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ حلقہ کے عوام قائد محترم میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کریں مینار پاکستان کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں پاکستان مسلم لیگ نون نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے لیکن کچھ قوتوں نے ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام میں مبتلا رکھا خارجہ سطح پر بھی ملک کو کمزور کیا گیا میاں محمد نواز شریف نے تعمیر پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں الحمدللہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ تعمیر ترقی اور معیشت کی بحالی کا پروگرام میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں شروع ہوا اور تکمیل ہوئی مجھے فخر ہے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی کارکردگی پر میاں محمد نواز شریف کا ہاتھ روکا گیا صرف ذاتی عناد اور ذاتی مفادات کے لیے ایکسٹینشن لینے کے لیے میاں محمد نواز شریف کی دشمنی میں پاکستان سے دشمنی کی گئی 21 اکتوبر کو ہر بندہ ہر قافلہ مینار پاکستان کی طرف چل رہا ہوگا اپنے قائد کا والہانہ استقبال کریں گے قائد محترم میاں محمد نواز شریف تاریخ ساز خطاب کریں گے ملک کو کیسے چلانا ہے ملک کو کن لوگوں نے نقصان پہنچایا ہے مکمل طور پر قوم کو اگاہ کریں گے قومی مجرموں کو پاکستانی قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے أنے والے جنرل الیکشن میں انشاءاللہ پارٹی تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی پورے ملک سے مسلم لیگ نون کے مخلص کارکنوں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے
الحمدللہ اپنے حلقے پی پی 26 پنڈ دادن خان میں پارٹی کے کارکنوں کی مجھے بھرپور حمایت حاصل ہے جب کہ دیگر مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے میرے دوست احبابِ عزیزاور بزرگ مائیں ، بہنیں کی مجھے بھرپور حمایت حاصل ہے
پارٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا تو انشاءاللہ پنجاب اسمبلی کے لیے یہ کارکن سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوگا تاریخ ساز ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوگی