سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کے بڑے بھائی کرنل (ر)محمد تاج علالت کے باعث انتقال کر گئے

دینہ(رضوان سیٹھی سے) سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کے بڑے بھائی کرنل (ر)محمد تاج علالت کے باعث انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن اڑھائی بجے آبائی گاؤں بروالہ داخلی پدھری میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین کے بھائی میجر ڈاکٹر احتشام حیدر اور میجر اعتزاز حیدر کے والد محترم کرنل محمد تاج علالت کے باعث انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن اڑھائی بجے آبائی گاؤں بروالہ داخلی پدھری میں ادا کی جائے گی، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی طعبیت کے مالک تھے، ان کی وفات سے علاقہ ایک اچھی شخصیت سے محروم ہو گیا۔