پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان سے ) پاکستان مسلم لیگ نون ھی میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالے گی 21 اکتوبر کو تحصیل پنڈدادنخان کے عوام لاھور میں میاں نواز شریف کا انتہائی فقید المثال استقبال کریں گے میاں نواز شریف نے اپنے سابقہ ادوار میں بھی ملک کو نا صرف لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے نجات دلائی بلکہ بجلی ، گیس اور موٹر ویز کے بھی جال بچھا ئے اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کی طرف رواں دواں کیا مگر یہ ترقی کچھ لوگوں کو پسند نہ آئی اور غاصبانہ طریقے سے میاں نواز شریف کی حکومت کو ختم کر کے ملک کو تباھی اور بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی امپورٹڈ حکومت نے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کےلئے ملک کے ہر شعبہ ہائے زندگی میں تباھی اور بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا موجودہ مہنگائی کی لہر نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کے رکھ دی مسلم لیگ نون کے رہنما نے خواجہ مزمل حسین کی رہائشگاہ پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے چیرمین سید اختر علی شاہ بخاری ( ستارہ سماج، قائد اعظم ایوارڈ یافتہ ،گولڈ میڈلسٹ ) چوہدری طاہر ارشاد، ملک نئیر اعوان محمد وسیم وصی ، راجہ ملازم طاہر اور ملک محمد رمضان کھوکھر پر مشتمل پینل سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ھے مسلم لیگ نون میں مقامی طور پر کوئی اختلاف نہیں پارٹی کہ اعلی کی جسے مناسب سمجھے گی اسے ٹکٹ دے گی اپنے علاقے کی پسماندگی دیکھ کر دکھ ھوتا ھے میری دعا ھے کہ اللہ پاک مجھے اتنا دے کہ میں ہر یونین کونسل میں ایک ایک ایمبولینس دوں جتنے بھی علاقے میں سماجی کام ممکن ھو کر سکوں میری ہمیشہ یہی خواہش رھی کہ جہاں بھی متحرک گروپ ھوں مل جل کر ان کے اختلاف دور کر کے محبت و پیار کو فروغ دیں اس موقع پر سابق چیرمین کھیوڑہ ملک مصدق حسنین اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے
0