پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیراعوان)اسلامی خطاطی ہمارا ورثہ ہے اسے باقی فنون کی طرح فروغ ملنا چاہیے صفدر کامران ملک، نقش آرٹسٹس ایسوسی ایشن اور پنجاب آرٹ کونسل فیصل آباد کے اشتراک سے منعقدہ اٹھارویں اسلامی خطاطی کی قومی نمائش میں تحصیل پنڈ دادن خان کے 4 آرٹسوں کو بہترین کیلی گرافی پر ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا جن میں صفدر کامران ملک بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ مصور و خطاط خاقان رضا پنڈ دادن خان محترمہ فریعہ طیب دھریالہ جالپ اور مس مناہل چوہدری خضر حیات کھیوڑہ کو ان کی بہترین پینٹنگز پر نصرت فتح علی آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب میں ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔ ایوارڈز کی وصولی پر ضلع جہلم اور پنڈ دادنخان کا نام آتے ہی ہال تالیوں سے گونج اٹھا جبکہ کھیوڑہ اور سالٹ مائنز کے حوالہ سے علاقہ کی تعریف کی گئی ۔ صفدر کامران نے اپنے بیان میں اسلامی خطاطی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوۓ کہا کہ پورے ضلع جہلم میں کوئی ایسا فورم نہیں ہے جہاں آرٹسٹ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں اور با اختیار لوگ بھی اس فن کی طرف توجہ نہیں دیتے سکولوں میں اس فن کو نصاب کا حصہ بنایا جانا چاہیے اور باقاعدہ اس کے استاد تعینات کیے جائیں .انہوں نے فیصل آباد میں گلزار احمد بٹ اور ان کی ٹیم کے بہترین انتظامات کی تعریف کی اور ان کی مہمان نوازی پر خراج تحسین پیش کیا
0