پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) سید الانبیاء ، سید المرسلین کے میلاد پاک کا جشن اسمانوں پر بھی منایا جا رہا ہے زمین تو کیا 41 ارب کہکشاؤں میں بھی منایا جا رہا ہے اللہ پاک نے کائنات میں ایک لاکھ 24 ہزار نبی اور رسول بھیجے ہر ایک نبی کو کائنات کی ایک جز پر نبی بنایا اللہ پاک فرماتا ہے اے ادم علیہ السلام میں نے تجھے زمین والوں کے لیے خلیفہ بنایا ، حضرت ابراہیم علیہ السلام جب کامیاب ہوئے تو اللہ پاک نے انہیں انسانوں کا امام بنا دیا ، موسی علیہ السلام بھی صرف اپنی قوم کے لیے رسول بنا کر بھیجے گئے یہ سب جنوں اور دیگر مخلوقات کے نبی اور رسول نہیں تھے بلکہ صرف مخصوص کر دیے گئے لیکن جب ہمارے اقا و مولا سید الانبیاء کی باری ائی تو خدا نے کہا کہ جہاں تک میری خدائی ہے پیارے وہاں تک تیری رسالت ہے ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ سید سجاد حسین شاہ نقوی خطیب جامع مسجد بری امام سرکار رحمتہ اللہ علیہ و ممبر رویت ہلال کمیٹی اسلام اباد نے کوٹ راجگان احمد اباد میں عرس مبارک حضرت پیر باوا خسراؤ خان غازی رحمتہ اللہ علیہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کیا اس محفل کے چیف گیسٹ بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان تھے یہ تقریب زیر صدارت سید غلام شبیر حسین شاہ نقوی بخاری ،زیر نگرانی حاجی سید امیر حسین شاہ نقوی بخاری ، مخدوم سید بشیر حسین شاہ نقوی بخاری ، سید حسن رضا شاہ نقوی بخاری ،سید نوید رضا شاہ نقوی بخاری اور سید علی رضا شاہ نقوی بخاری منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ شہباز نے کیا جب کہ علاقہ کے معروف ثناء خوان محمد شان علی قادری منڈاھڑ ، قاری محمد برہان علی چکوال ،حافظ ساجد وینس نے اپنے اپنے خوبصورت انداز میں اقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کہ شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے نقابت کے فرائض علاقہ کے شہنشاہ نقابت منصب اقبال سیال نے سرانجام دیے جب کہ دوسری نشست میں محفل سماع سجائی گئی جس میں معروف قوال علی نواز و ہمنوا نےخوبصورت کلام سنائے ، عارفانہ کلام محمد سرفراز مٹھو نے پیش کیا جب کہ سید غلام مصطفی شاہ نقوی اف اسلام اباد نے اختتامی دعا فرمائی عرس مبارک میں مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا
0