دینہ پولیس کی نااہلی اور غفلت بدستور جاری،موٹر سائیکلوں کی چوری کا سلسلہ نہ رک سکا

دینہ(رضوان سیٹھی سے)دینہ پولیس کی نااہلی اور غفلت بدستور جاری،موٹر سائیکلوں کی چوری کا سلسلہ نہ رک سکا،ایک اور موٹر سائیکل چند منٹوں میں چھومنتر ہو گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موضع ہرل تحصیل دینہ کا نوجوان عزیر ساجد ولدساجد محمو د اپنا موٹر سائیکل ہنڈا سی ڈی 70 نمبریJMK-5115 مالیت تقریباً پچاس ہزار روپے منگلا روڈ دینہ پر واقع الفت پلازہ کے باہر روڈ پر کھڑا کر کے کسی کام کے سلسلے میں پلازہ کے اندر گیا،چند منٹوں بعد جب نوجوان عزیر ساجد واپس آیا تو اس کا موٹر سائیکل غائب ہو چکا تھا، کوئی نامعلوم چور اس کا موٹر سائیکل اڑا کر لے گیا،جس پر مذکورہ نوجوان اپنا سر پیٹتا رہ گیا،نوجوان نے موٹرسائیکل چوری ہونے پر دینہ سٹی چوکی پولیس میں درخواست دے دی ہے۔تاہم نوجوان کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔ادھر مقامی پولیس کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری کا سلسلہ نہ رک سکا ہے،شہری آئے روز اپنے قیمتی موٹرسائیکلوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈی سی جہلم،ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دینہ پولیس کا قبلہ درست کریں۔آئے روز موٹرسائیکلوں کی چوری وارداتوں میں ملوث چوروں کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔