لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی جلسی ہوئی ہے اسے جلسہ نہیں کہوں گا، انہیں بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اصولی طور پر واپس آ کر جیل جانا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان صدر عارف علوی سے کس بات پر مایوس ہیں؟ علیمہ خان نے بتا دیا
واضح رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔