پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) ہم تمام نمبردار بھائیوں کو رب تعالیٰ اپنی حفظ وامان میں رکھے اور ملک پاکستان کو ھمیشہ ھمیشہ کیلئے قائم ودائم رکھے ، اگر بات یتیموں ۔بیوا ؤں کی ھو یا نادارمساکین لوگوں کی امداد کی یا سکولوں کی بلڈنگزاور معصوم بچوں کیلئے سکولز کےراستے پختہ کرانےاور پنڈ دادنخان کے کالجز میں ترقیاتی کاموں کی تو صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادنخان الحاج راجہ غلام اکبرنمبردارمنڈاھڑ کی ذاتِ کسی تعارف کی محتاج نہیں تحصیل پنڈ دادنخان میں انسانی فلاح وبہبود کے منصوبے ان کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ھیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحصیل پنڈ دادنخان کے نمبرداروں کی عزت و توقیر بڑھانے والا درویش صفت انسان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ھمارے لئے قدرت کی طرف سے انمول گفٹ ھے۔ تحصیل پنڈ دادنخان کے نمبرداروں کا فخر راجہ غلام اکبرنمبردار منڈاھڑ اور جنرل سیکرٹری راجہ ادا حقانی جن کی محنت کا ثمر تحصیل پنڈ دادنخان نمبرداران ایسوسی ایشن کی صورت میں ایک قد آور درخت بن چکا ھے۔ھم تمام نمبردار بھائیوں کی عزت و وقار میں اضافے کا سبب ھیں۔ھمارے لیڈران اپنی شبانہ روز محنت سے اس کوشش میں ھیں کہ ھمارے تمام لمبردار بھائیوں کو کہ وہ جہاں بھی جائیں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جائے اور خاص طور پر تحصیل پنڈ دادنخان کی لمبردار برادری کو پورے پنجاب اورآل پاکستان میں ایک نمایاں مقام حاصل ھو۔اپنی تنظیم کے صدر الحاج راجہ غلام اکبرنمبردار منڈا ھڑ اور بانی جنرل سیکرٹری راجہ ادا حقانی کی طرف سے ھر آواز پر لبیک کہ کر ان کی طاقت بنیں گے اور پورے پنجاب میں اپنے اتحاد کی ایک مثال قائم کریں گے ان خیالات کا اظہار تحصیل پنڈ دادن خان کے تمام نمبرداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں روزنامہ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دریں اثناء اس موقع پر صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبرنمبردار منڈاھڑ نےاسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان انور علی کانجو کے کہنے پر ایوان عدل پنڈ دادن خان میں مختلف فٹ پاتھ وغیرہ اور دیگر تعمیرات کرائیں جن پر تقریبا چار لاکھ روپے خرچ ہوئے انہوں نے پنڈ دادنخان بار کونسل کے صدر اصغر بلوچ کے ہمراہ احاطہ کچہری پنڈ دادنخان میں جاری فلاحی کاموں کا معائنہ کیا
0