دینہ کے معروف صحافی سید امیر شاہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

دینہ(رضوان سیٹھی سے) دینہ کے معروف صحافی سید امیر شاہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، ڈاکٹر خلیل، راحیل خلیل،صدر دینہ پریس کلب رضوان سیٹھی، ادریس چوہدری، عرفان محبوب،اقبال خان،چوہدری محمد افضل،راجہ مبارک کیانی،میاں عرفان سمیت علاقہ بھر کی سیاسی،کاروباری شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے معروف صحافی سید امیر شاہ کی والدہ ماجدہ اور سید اقبال شاہ (مرحوم) کی زوجہ محترمہ علالت کے باعث ڈھوک اعوان دینہ میں انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ دن اڑھائی بجے ڈھوک اعوان میں ادا کی گئی جس میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، ڈاکٹر خلیل، راحیل خلیل،صدر دینہ پریس کلب رضوان سیٹھی،عرفان محبوب، انفارمیشن سیکرٹری اقبال خان، ادریس چوہدری، چوہدری محمد افضل،راجہ مبارک کیانی،میاں عرفان،سید زاکر حسین شاہ جماعتی،سید رضا حسین شاہ جماعتی،چوہدری شفقت،احمد ندیم،راجہ سعود،چوہدری ریاض،میاں اسد سلطان،چوہدری تعلیم اختر،ربنواز گوندل،ماجد آفریدی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعددا نے شرکت کی۔