0

للہ شریف میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں بہت بڑا عظیم الشان جلوس نکالا گیا


پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) للہ شریف میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں بہت بڑا عظیم الشان جلوس نکالا گیا جو خواجہ غلام نبی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت صاحبزادہ محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ سے شروع ہوا جس میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی جلوس سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول ، حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول ، سابق چیف کمشنر اسلام اباد پیرزادہ طارق اور صاحبزادہ تکریم الرسول کی سرپرستی میں نکالا گیا
للہ شریف سے نکالے گئے جلوس کے سارے راستہ میں جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اور متعدد جگہوں پر سٹیج سجائے گئے جہاں پر قاری اکرام نقشبندی اور قاری ظفر نے اقا علیہ السلام کی شان میں قصیدے پڑھے علمائے کرام نے خطابات کیے اور اقا علیہ السلام کے میلاد پاک اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر گفتگو کی جلوس کی قیادت سجادہ نشین سید منشا عباس بخاری ،صاحبزادہ علیم الرسول عارف صاحبزادہ احتشام الرسول ، پیرزادہ مظہر حسین ،صاحبزادہ بلال الرسول اور صاحبزادہ حسان الرسول اور بیورو چیف اوصاف ملک ظہیرا عوان نے کی للہ شریف کی فضائیں درود و سلام سے گونج اٹھیں جلوس کا اختتام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول للہ شریف میں ہوا جہاں پر سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول نے اختتامی خطاب کیا اور خصوصی دعا فرمائی