0

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزمہ کو 9 سال قید 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
پنڈدادن خان کے تھانہ جلال پور شریف کے سب انسپکٹر سید حسن رضا کی شاندار انوسٹی گیشن سے ملزمہ کو 9 سال قید 80ہزار روپے جرمانہ جب کہ دوسرے مقدمہ میں ایک شخص کو 5 سال قید کی سزا ہو گئی تھانہ جلالپور شریف میں درج دو الگ الگ مقدمات میں سید حسن رضا ایس آئی کی شاندار انوسٹی گیشن کے باعث ایک ملزمہ کو 9 سال قید80 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ملزم مسعود کو 5 سال کی سزا سنا دی گی تھانہ جلالپور شریف میں درج مقدمہ نمبر 41 / 23 9 سی میں نامزد ملزمہ( ر) نامی خاتوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب شفقت شہباز راجہ کی عدالت سے 9 سال قید جبکہ 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گی جبکہ تھانہ جلالپور شریف میں درج مقدمہ نمبر 40/ 23 میں گرفتار ملزم مسعود کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی