0

نمبردار برادران نے ایک لاکھ سے زائد مالیت کی گندم اور نقد رقم بیواؤں اور غریبوں میں تقسیم

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) نمبردار برادران منڈاھڑ نے گزشتہ روز تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے علاقہ میرے میں ایک لاکھ سے زائد مالیت کی گندم اور نقد رقم بیواؤں اور غریبوں میں تقسیم کی اور ساتھ ہی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول عیسی وال میں طالبات کے کھیل کود والے گراؤنڈ میں 70 ہزار سے زائد مالیت کی میٹھی مٹی ڈلوا کر گراؤنڈ مکمل طور پر لیول کروا دیا اور ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جھولوں کا ارڈر بھی دے دیا جو بہت جلد گراؤنڈ میں نصب کر دیے جائیں گے اس کے علاوہ انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ملیار کا ملک محمد یوسف اور یعقوب احسن وڑائچ کے ہمراہ وزٹ کیا اور کمیٹی ممبران کو چار دیواری اونچی کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواہ اس پر لاکھوں روپے خرچ ہو جائیں اس چار دیواری کو اونچا کیا جائے تاکہ بے پردگی نہ ہو ہم نے اپنی بچیوں اورلیڈیز سٹاف کا تحفظ یقینی بنانا ہے اور مین گیٹ والے راستہ میں مزید مٹی بھی ڈلوانی ہے انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹلہ سیداں کا بھی دورہ کیااس موقع پر صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑنے کہا کہ اس سکول کی حالت انتہائی خستہ حال اور ناگفتہ بے ہو چکی ہے پوری بلڈنگ خطرناک ہے اس کی بہتری کے لیے میں محکمہ تعلیم پنڈ دادن خان اور محکمہ تعلیم جہلم سے رابطہ میں ہوں اس سکول کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اس سکول میں پانی کے کنکشن کی اشد ضرورت تھی جو کہ میں نے لگوا دیا ہے انشاءاللہ ہم نے معصوم طا لبات کی فلاح و بہبود کے کاموں پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے ہمارے علاقہ کہ مین گاؤں ملیار میں گرز ہائی سکول کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے اھلیان ملیار نے زمین انتقال کروا رکھی ہے انشاءاللہ میں اس کے لیے بھی بھرپور کوشش کروں گا