0

جوتانہ فیملی ہمارے علاقہ کا فخر ہیں ،جن کا شیوہ بغیر اقتدار کے بھی علاقہ کی خدمت ہے

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)جوتانہ فیملی ہمارے علاقہ کا فخر ہیں ،جن کا شیوہ بغیر اقتدار کے بھی علاقہ کی خدمت ہے ،ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،چوہدری عابد اشرف جوتانہ کا حلقہ این اے61 جہلم سے الیکشن لڑنا نیک شگون ثابت ہوگا ،وہ ضلع جہلم کی تقدیر بدلنے میں اہم رول ادا کریں گے عوام کو ان کا بھرپور ساتھ دینا ھو گا تاکہ علاقے کی محرومیاں دور ہو سکیں تفصیلات کے مطابق صدر جوتانہ یوتھ پیر ظہیر بادشاہ نے کہا ہے اگر عوام کو اپنی قسمت بدلنی ہے علاقہ میں ترقی چاہیے تو امیدوار حلقہ این اے 61 چوہدری عابد اشرف جوتانہ کا ساتھ دیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ بغیر کسی لالچ کے علاقہ اور عوام کی خدمت کی ہے بلکہ علاقہ اور عوام کی خدمت ان کی فیملی کا شیوہ ہے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں سابقہ جتنے بھی سیاسی لیڈر ائے انہوں نے حلقہ اور عوام کے لیے کچھ بھی نہ کیا سوائے محرومیوں کے کچھ نہ دیا ،اللہ تعالی نے چوہدری عابد جوتانہ کی صورت میں ایک اچھا اور پڑھا لکھا لیڈر دیا ہے ہمیں اپنے حلقے کی تقدیر بدلنے کے لیے موقع دیا کہ ہم چوھدری عابدجوتانہ کا ساتھ دیں اور انہیں کامیاب کروائیں تاکہ حلقہ کو محرومیوں کے گرداب سے نکالا جا سکے