0

نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں: مریم نواز

مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں۔

مریم نواز نے مظفر آباد میں ن لیگ آزاد کشمیر کے مشاورتی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ ن لیگی قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ نواز شریف عوام کی امید ہیں، وہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں۔

اس سے قبل ایک تقریب سے خاطب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اقامہ کیس پر نکالا گیا جس کی وجہ سے آج تک ملک ترقی نہیں کر سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں میرے والد کو جیل میں رکھا گیا تو والدہ نے باہر قدم رکھا جبکہ میرے لیے بھی یہ راستہ آسان نہیں تھا۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ میں پانچ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہوں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کر آپ کے سامنے کھڑی ہوں، میرے والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھ پت سے گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں