ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کا قلعہ نندنا کا تفصیلی دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے تحصیل پنڈ دادنخان کے دورہ کے موقع پر قلعہ نندنا کا تفصیلی دورہ کیا، ٹورازم کی سائٹ کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہم ضلع بھر میں ایسی سائٹس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انکی بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے کام کر رہے ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو سائٹ کی بحالی کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے قلعہ نندنا کی سائٹ پر پیدل مارچ کیا اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے باغاں والا میں قائم مقامی نمبر دار راجہ نسیم کے ڈیرے پر گئے وہاں مقامی سطح پر کیے گئے پبلک پرائیویٹ کے پراجیکٹس اور اہل علاقہ کے لئے مقامی نمبر دار کی خدمات کو سراہا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ نمبرداری کے نظام کو مزید فعال کرتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندہی اور انکے مناسب کے کے لئے کام کر رہے ہیں، اس موقع پر اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار خان، اے سی پنڈ دادنخان میاں مراد حسین اور دیگر موجود تھے۔قبل ازیں، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے دورہ پنڈ دادنخان کے موقع پر انہوں نے بھیلووال، سروبا، ٹوبا، گولپور، للہٰ، کیھوڑہ سمیت دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، شہری و دہی علاقوں کی صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر مذکورہ علاقوں میں قائم پل دیکھے اور انکی مرمت کے لئے فلفور ایکسین ایم اینڈ آر کو ہدایات جاری کیں۔