پاکستان نے برطانیہ سے آنے والے فلائیٹس پر پابندی میں توسیع کردی

جہلم(نیوزڈیسک)برطانیہ میں کرونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر،پاکستان نے پابندی میں توسیع کردی،چار جنوری تک اس پابندی کوتوسیع کیا گیا ہے۔پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ اورایک ہفتہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونواہ میں برطانیہ سے آنے والے پانچ مسافروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام نے تمام افرادکے ٹیسٹ بھیج دئیے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کیا یہ انہیں وہ کرونا ہے جو تیزی سے پھیلتا ہے۔