0

پاکستان میں امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیول کی سربراہی میں وفد میں تاریخی قلعہ روہتاس کا دورہ کیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) پاکستان میں امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیول کی سربراہی میں وفد میں تاریخی قلعہ روہتاس کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے مانگ سنگھ حویلی، بادشاہی مسجد، میوزیم، شیشی گیٹ اور سہیل گیٹ سمیت دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیول نے ایک گھنٹے تک قیام کیا اور قلعہ روہتاس کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیول نے وفد کے ہمراہ تاریخی قلعہ روہتاس کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے قلعہ روہتاس کے اندر مانگ سنگھ حویلی، بادشاہی مسجد، میوزیم، شیشی گیٹ اور سہیل گیٹ سمیت دیگر مقامات کا ایک گھنٹے تک تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران قلعہ روہتاس کے ایس ڈی او عمران زاہد،انچارج خالد سرور، ملک عرفان ڈپٹی مینیجر ٹورزم اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ بھی موجود تھے، امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیول نے تاریخی مقامات دیکھ کر بڑی خوشی کا اظہار کیا اور بعد ازاں امریکی قونصل جنرل ولیم مکانیول نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے بھی ملاقات کی۔

اپنے خیالات کااظہارکریں