پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
جلالپور کینال منصوبے میں ناقص میٹیریل کا بے دریغ استعمال ۔ جی آر سی کمپنی کے اندر ٹھیکداری نظام شروع ھو گیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ سرکردہ افراد نے مقامی لوگوں سے لاکھوں میں مک مکا کرکے بند پر مٹی کی جگہ ریت ڈالنی شروع کر رکھی ھے،شہری ۔ تفصیلات کے مطابق ڈھیری آراٸیاں کے رہاٸشی محمد شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوۓ کہا کہ نہری منصوبے میں جتنے بھی ساٸیڈ انچارج ہیں سب نے مقامی افراد سے ان کی جگہ ہموار کرنے کے عوض ٹھیکے طے کر رکھے ہیں اور اسی ٹھیکے کی بنا پر چٹی راجگان سے نکلنے والا برساتی نالہ کی ساٸیڈ پر جو بند بناٸے جا رھے ہیں ان میں مٹی کی جگہ ریت استعمال کی جا رھی ھے ہلکی سی بارش ریت بہا کر لے گٸی ہمارا زیادہ تر رقبہ پہلے ھی نہری منصوبے اور برساتی نالے کی نظر ھو چکا ھے جو بچا کچھا رقبہ ھے وہ چند مفاد پرست عناصر کی وجہ سے ناقابل استعمال ھو جاٸے گا لہٰذا ہماری اعلٰی حکام سے اپیل ھے کہ معاملے پر فی الفور نوٹس لیتے ھوٸے اعلٰی سطح پر انکواٸری عمل میں لا کر ذمہ داران کے خلاف سخت کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ ۔
0