جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم پبلک مقامات ٹرانسپورٹ اڈوں، ہسپتالوں، اور سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی کھلے عام جاری۔انتظامیہ سیگریٹ نوشی کی روک تھام کرنے میں بری طرح ناکام، عوامی، سماجی اور شہری حلقوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے عملدآمد کروانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں موجود پبلک مقامات جن میں ٹرانسپورٹ اڈے، سرکاری و نجی ہسپتال اور سرکاری و نجی دفاتر، ضلع کچہری، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر شعبہ جات شامل ہیں،جہاں حکومتی پابندی کے برعکس سرعام سگریٹ نوشی کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس کیوجہ سے سگریٹ نہ پینے والے افراد کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوامی مقامات اور گاڑیوں میں سگریٹ پینے اور نہ پینے والوں کے درمیاں اکثر اوقات لڑائی جھگڑے اور گالی گلوچ بھی ہوتے رہتے ہیں۔ سگریٹ کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں سمیت پبلک مقامات اور بازاروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری مہلک دھوئیں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
0