جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم حکومت نے پاسپورٹ کی تیاری اور ڈیلیوری سے متعلق اطلاع پر مبنی ایس ایم ایس سروس تین سال بعد بحال کردی، جبکہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاترمیں درخواست گزاروں کے لیے ٹوکن اجرا کا وقت بھی مقرر کردیا۔پاسپورٹ دفتر کے ذرائع کے مطابق تین سال بعد پاسپورٹ کے تیاری کے عمل پرمبنی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے درخواست گزار کے موبائل نمبر پر موصول ہونگی،ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست وصولی،پراسیس اور ڈیلیوری کی اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔دوسری جانب جہلم سمیت ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کو ٹوکن اجرا کا وقت بھی مقرر کردیا گیا ہے،جس کے مطابق پیرتا جمعرات صبح آٹھ تا ایک بجے جبکہ جمعہ کو بارہ بجے تک ٹوکن جاری کیے جائیں گے،اس طرح سائلین کی مشکلات کافی حد تک ختم ہو جائیں گئی۔
0