0

ٹوبھہ میں 6 ستمبر یوم دفاع کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ میں 6 ستمبر یوم دفاع کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام یادگار شہدائے ٹوبہ پر پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے نوجوانوں نے کیا اس تقریب میں خصوصی شرکت بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، امیدوار برائے ایم پی اے کرنل سید زاہد حسین شیرازی ، سجادہ نشین سید منشاء عباس بخاری ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ ، صدر پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ حاجی خالد پرویز، چوھدری نذر حسین گوندل سابق ایم پی اے ،ملک طارق کھیوڑہ ، سابق ناظم ٹوبہ راجہ عبید اللہ کھوکھر ،حافظ اطہر عثمان للہ شریف ،حافظ ممتاز کنڈل ، قاضی محمد فیاض کندوال ،صوبیدار اکبر کدیال راولپنڈی و دیگر نے کی اس موقع پر راشد منہاس سکاؤٹس اوپن گروپ کندوال ،برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبھہ اور لارل ہوم سکول سسٹم ٹوبھہ کے طلباء نے تمام مہمانان گرامی کے ہمراہ یادگار شہدائے ٹوبھہ پر سلامی پیش کی ، پھول چڑھائے ، قومی ترانہ پڑھا اور فاتحہ خوانی کی ، یادگار شہدائے ٹوبھہ پرمنعقدہ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا مختلف سکولوں کے سکاؤٹس نے ملی نغمے اور جنگی ترانوں پر ٹیبلو شو پیش کیے تقریب میں شہداء کی فیملیوں اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی شہدائے ٹوبھہ کی 22 فیملیاں اس تقریب کی چیف گیسٹ تھیں , صدارت سماجی و رفاعی شخصیت حاجی خالد پرویز نے کی حافظ افتخار احمد ، سید مسرت کاظمی ، امیدوار برائے ایم پی اے کرنل سید زاہد حسین شیرازی ،سابق ایم پی اے چوہدری نذرحسین گوندل اور سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود اور ملک ظہیراعوان نے 6ستمبر 1965 کی جنگ کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پرملک ظہیر اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم ٹوبھہ والوں کو یہ خصوصی اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے گاؤں کے دو شہیدوں نے سینے پر بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کو تباہ کر کے جام شہادت نوش کیا ان شہیدوں سمیت ہمارے گاؤں کے 22 شہداء ہیں اس موقع پر انہوں نے پاسبان تنظیم کے عہدے داروں سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقہ میں بڑی ایمبولنس کی اشد ضرورت ہے جس پر ان کے مطالبہ کو مانتے ہوئے موقع پرھی تنظیم کے روح رواں حافظ افتخار احمد نے ایمبولنس کا اعلان کر دیا جس کے لیے کرنل سید زاہد حسین شیرازی نے پانچ لاکھ روپے اور حاجی خالد پرویز نے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا جبکہ عوام نے بھی دل کھول کر حصہ ڈالا جب کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی و رفاعی شخصیت حاجی خالد پرویز نے کہا کہ میں ٹوبھہ کے غریبوں کے لیے 30 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں تاکہ وہ اسانی سے اپنے بجلی کے بل جمع کروا سکیں اس کے علاوہ راشد منہاس سکاؤٹس اوپن گروپ کندوال ، للہ جانباز ،برین سیڈ سکول سسٹم اور لارل ہوم سکول سسٹم کے طلباء کو دس دس ہزار روپے نقد ادا کیے اور ائندہ ٹوبھہ میں اجتماعی شادیاں کرانے کا بھی اعلان کیا تاکہ غریب لوگوں کی مزید مدد کی جا سکے پاسبان تنظیم کے روح رواں حافظ افتخار احمد گوندل نے تمام منصوبوں سے حاضرین کو اگاہ کیا اس تقریب میں چوہدری نذر گرداور سیکرٹری ملک مختار حسین سروبہ حاجی عبدالرؤف بلوچ ،حافظ عظمت گوندل ،ملک طارق کھیوڑہ، ملک امیر مختار ملیار، حاجی حفیظ، حاجی افضل، بابو مرید حسین، مشتاق نمبردار، نذر عباس مغل، صابر حسین مغل ،صوبے دار اشرف مغل، ڈاکٹر کامران ، کپٹن عارف گوندل ،فراست جانباز ،حافظ احسان ، ملک عدنان چوہدری عادل جٹ بھلہ ،نصر اللہ خان بٹ ، غلام رضا مٹھو نمبردار راجہ بنارس کھوکھر ،چوھدری اختر بہاولکا، ماسٹر عبدالرحمن جامی چوہدری اظہر بھلہ سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی