پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) حکومت کی طرف۔سے ظالمانہ پالیسی کے خلاف تمام سرکاری محکموں کے ملازمین نے ایکا کر لیا سینخ پا ہو گئے تحصیل بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنی حق تلفی اور حکومتی ظالمانہ پالیسی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی.اور دفاتر کی تالہ بندی کی جسکا آغاز تحصیل کمپلیکس پنڈ دادن خان سے ہوا چوک محمدیہ پہنچ کر ریلی کے شرکاء نے احتجاجی دھرنا دے دیا اور چوک بلاک کردیا مقررین نے کہا کہ ایک سرکاری ملازم اپنی عمر بھر کی خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ کی مد میں ملنے والی مراعات سے اپنے جواں سال بیٹے بیٹیوں کی شادیاں کر لیتا تھا یا اپنے مستقبل کو آسان کرنے کی خاطر کوئی کاروبار کا ذریعہ بنالیتا تھا تاکہ عمر کے آخری ایام میں کسی کی محتاجی سے بچ سکے مگر حکومتی ظالمانہ پالیسی کے پیش نظر وہ تمام خواب چکنہ چور ہو گئے موجودہ بدترین مہنگائی کے اس دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے بمشکل ماہانہ خوردونوش کی اشیاء اور یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی ممکن ہوتی ہے جب کہ مہینے کےآخری ایام میں سلسلہ ادھار پر چلتا ہے تمام سرکاری ملازمین کا نکتہ نظر ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی مراعات پر ہوتا تھا مگر حکومتی ظالمانہ پالیس نے وہ تمام خواب چکنہ چور کر دئیے شرکاۓ احتجاج نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا کہ لیو انکیشمینٹ کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس لیا جاۓنگران حکومت کو کسی قسم کی تبدیلی کرنے کا کوئی اختیار نہیں امیروں سے ٹیکسز اور دیگر فری سہولتیں واپس لینے کے بجائے غریب ملازمین پر ظلم بند کیا جائے بصورت دیگر پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین اپنے حقوق کی خاطرکسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں
0