0

نمبردار برادران منڈا ھڑ کا مالی ایثار جاری

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیراعوان سے ) نمبردار برادران منڈا ھڑ کا مالی ایثار جاری ،صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے اپنے حلقہ یونین کونسل احمد اباد کے علاقہ میں ایک ھی دن میں سوا چار لاکھ روپے اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر سکولوں ، مساجد کی تعمیر اور مستحقین پر خرچ کر دیے انہوں نے پنوار گاؤں میں امام مسجد کی رہائش گاہ تعمیر کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کر دیے اس کے ساتھ ہی اللہ بخش جنیانہ اور سکول کمیٹی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول منڈاھڑ کے وزٹ کے موقع پر تین بجلی کے پنکھے عطیہ کیے اور سابق چیئرمین یونین کونسل احمد اباد ملک لیاقت کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹلہ سیداں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اسکول میں پانی کا کنکشن لگوایا اور تین بجلی کے پنکھے بھی عطیہ کیے ٹوبھہ میں زیر تعمیر مسجد مطلوبیہ و جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات کی تعمیر میں حصہ ڈالتے ہوئے صدر تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان ملک مسعود احمد اعوان کو 50 ہزار روپے نقد ادا کیے اور منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کی ہونہار طالبہ عائشہ خالد جس نے میٹرک کے امتحانات میں سکول ھذا میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس کو 25 ہزار روپے اداکیے جو ایک مزدور کی بیٹی ہے یوں انہوں نے ایک دن میں سوا چار لاکھ روپے تقسیم کر دیے اس موقع پر الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے دیے ہوئے رزق کو اللہ کی راہ پر اور اللہ کے بندوں پر خرچ کرنے سے جو خوشی محسوس ہوتی ہے اس کا احاطہ کرنا ناممکن ھے یہ سب اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کرم ہے کہ جنہوں نے یہ توفیق بخش رکھی ہے