جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تفصیلات کے مطابق 04ملزمان گرفتار کر لئے گئے، تھانہ سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور نوسربازی، جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزمان سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار کرلیا گیا، دھوکہ دہی اور نوسربازی کرنے والے ملزم کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے،ملزم رضوان شہری کو جعلی چیک تھمانے کے مقدمہ میں مطلوب ہے،شراب سپلائر ملزم اویس کو گرفتار کر کے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی جسکے خلاف الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،جبکہ تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے والے 02 ملزمان احسن عباس اور شکیل کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تاہم پولیس کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمات میں ملوث 02ملزمان گرفتار، مسروقہ 02عدد موٹر سائیکل برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا، ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد،جبکہ تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خاور کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسروقہ موٹر سایئکل برآمد،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
0