0

واٹر سپلائی یوذر کمیٹی جلالپورشریف نے واٹر سپلائی کا بل 450 سے بڑھا کر 600 روپے کر دیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
اندھیر نگری چوپٹ راج ، واٹر سپلاٸی یوزر کمیٹی جلالپور شریف کی انوکھی منطق چند ماہ قبل جلالپورشریف کے باسیوں کو بل کم کرنے کی طفل تسلیاں دینے والی واٹر سپلاٸی یوذر کمیٹی جلالپورشریف نے واٹر سپلاٸی کا بل 450 سے بڑھا کر 600 روپے کر دیا ھے قابل ذکر بات تو یہ ھے کہ جلالپور میں واٹر سپلاٸی کے 850 سے بھی ذاٸد کنیکشن ہیں جبکہ بل صرف 400 افراد دیتے ہیں بجاٸے اس کے کہ واٹر سپلاٸی کے نادہندگان سے بقایاجات ریکور کیٸے جاٸیں با کمال یوذر کمیٹی کے چیٸرمین نے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے انہی افراد پر اضافی بل کا بوجھ ڈال دیا جن کی وجہ سے آج تک واٹر سپلاٸی چل رھی ھے اور تمام نادہنگان بھی اس سے مستفید ھو رھے ہیں تاہم اس مرتبہ عوام کی بڑی تعداد نے واٹر سپلاٸی کے بل جمع کروانے سے انکا کر دیا ھے واضح رھے کی نا دہنگان میں یوذر کمیٹی کے ممبران اور ان کے عزیز و اقارب بھی شامل ہیں اس حوالے سے چیٸرمین انجمن سوشل ویلفیٸر رفاع عامہ چوہدری عبدالزاق کا کہنا تھا جلالپور واٹر سپلاٸی یوذر کمیٹی کرپٹ افراد پر مشتمل ٹولہ ھے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے 3 کروڑ 71 لاکھ کا فنڈ واٹرسپلاٸی جلالپور کے نام پر جاری کروایا جو کہ کرپٹ یوذر کمیٹی کی ملی بھگت سے کرپشن کی نظر ھو گیا انتہاٸی باوثوق ذراٸع کے مطابق جو کام ھوا ھے اس پر محض 80 لاکھ روپے لاگت آٸی ھے تو باقی کی رقم کہاں گٸی اُس وقت ٹھیکیدار اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے ساتھ تمام معاملات میں پیش پیش رہنے والے فواد چوہدری کے فوکل پرسن بھی نظر نہیں آتے تاہم ہم ڈی سی جہلم کمشنر راولپنڈی اور نگران وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور واٹر سپلاٸی یوذر کمیٹی جلالپور شریف تحلیل کر کے ایماندار اور فرض شناس افراد پر مشتمل یوذر کمیٹی تشکیل دی جاٸے اور موجودہ کمیٹی کا آڈٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کرپشن کی نظر ھونے والی 3 کروڑ 71 لاکھ کی گرانٹ کی اعلی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کروا کر حقاٸق عوام کے سامنے لاٸے جاٸیں اور جلالپورشریف کی واٹر سپلاٸی تو بند ھونے سے بچایا جاٸے۔