0

نگراں حکومت سندھ کا کراچی اور اندرون سندھ میں بڑے آپریشن کا اعلان

نگراں حکومت سندھ کا کراچی اور اندرون سندھ بڑے آپریشن کا اعلان
نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ بڑی کارروائیوں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے ٹھٹھہ میں مکلی بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ میں بڑی کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ آج یا کل میں نئے افسران آ جائیں گے جس کے بعد آپریشن شروع کیا جائے گا۔

حارث نواز نے کہا کہ گھوٹگی، کشمور،جیکب آباد ،کندھ کوٹ میں آپریشن کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ کچے اور پکے میں سب جگہ آپریشن ہو گا، کراچی اور اندرون سندھ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے اور اچھے لوگوں کو تعینات کرنے سے صوبے میں امن آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ہیں، صرف ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جن کے خلاف نیب یا دیگر کیسز ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم صاف شفاف الیکشن کرائیں گے۔ ہمیں جیسے ہی عام انتخابات کی تاریخ ملتی ہے اس حوالے سے ہم ہدایات جاری کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں