یہ کورونا نہیں بلکہ حکومت جانے کا رونا ہے، مریم نواز

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے پیچھے چھپ رہی ہے لیکن یہ کورونا نہیں حکومت جانے کا رونا ہے۔

ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ملک کیلئے سب بڑا خطرہ کوویڈ ایٹین عمران خان وائرس ہے۔ عوام اس کے لاک ڈاؤن کیلئے تیارہیں۔ بہتر ہے یہ خود ہی عہدہ چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سلیکٹڈ کو صادق اور امین قرار دینے والے بھی منہ چھپاتے پھر رہے ہیں.
بشکریہ ابتک ٹی وی