پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑ نےبتایا کہ گزشتہ روز یونین کونسل احمد أ باد کے مواضعات کوٹلہ سیداں ، بھانہ ، کوٹ لکھیال ، سید رحمان ،لنگر گاؤں کے علاوہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول احمد اباد اور پرائمری حصہ میں 7 لاکھ روپے سے زائد سخاوت کی ھے جس میں نقد رقم کے ساتھ ساتھ بیواؤں، یتیموں غریبوں اور مسکینوں کے لیے گندم بھی تقسیم کی گئی ھے جو کام حکومتیں اور سیاسی نمائندے نہ کر سکے وہ ھم نمبردار برادران منڈاھڑ نے کر دکھایا ھے الحمدللہ ہم ہر ماہ لاکھوں روپے نقد لے کر مسکینوں کے گھروں تک پہنچ جاتے ھیں علاقہ کے عوام کی دعائیں اور ان کے چہروں پر خوشی کے اثرات دیکھ کرھمیں نہایت خوشی محسوس ہوتی ہے اور مستحقین جب اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں تو ہمارے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھتے ہیں اور ہمارے دلوں میں غریبوں کی مدد کرنے کا مزید جذبہ ابھرتا ہے اللہ پاک نے ھم نمبردار برادران منڈاھڑ کو غریبوں کی مدد کرنے کی جو ہمت اور توفیق عطا فرمائی ہے اللہ کرے یہ قائم و دائم رہے ہم یوں ہی غریبوں مسکینوں بیواؤں اور یتیموں کی خدمت کرتے رہیں اور لاکھوں کروڑوں دعاؤں کے خزانے سمیٹتے رھیں یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے ھم نمبردار برادران منڈاھڑ نے 22 کنال اراضی مسکینوں کے نام کر رکھی ہے اس سے سالانہ ہونے والی گندم کی فصل بھی غریبوں میں ھی تقسیم کرتے ہیں اور دعاؤں کے خزانے سمیٹتے ہیں اس نیک مقصد میں میرے بھائی الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ ،حاجی راجہ محمد اشرف نمبردار منڈاھڑ اور بیٹے شامل ہیں
0