0

سیدہ ندرت شکیل نے امریکہ میں مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی میں دنیا کی ٹاپ سکالر شپ حاصل کر لی

پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کی بیٹی سیدہ ندرت شکیل نے امریکہ میں مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی میں دنیا کی ٹاپ سکالر شپ حاصل کر لی ھے
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے گاوں سگھر پور میں ہاشمی سید خاندان سے تعلق رکھنے والی باہمت اور ذہین طالبہ، پیر سید حسنین شاہ کی بیٹی سیدہ ندرت شکیل نے فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی سے بی ایس اور ایم فل کی دو ڈگریاں گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کرنے کے بعد امریکہ کی ایک بڑی یونیورسٹی، مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی سے دنیا میں دو پرسنٹ طالب علموں کو ملنے والی سکالر شپ میں سے پاکستان میں واحد طالبہ ہے جس نے اپنے والدین ، اپنے خاندان اور اپنے ضلع جہلم اور تحصیل پنڈ دادن خان سمیت ملک کا نام روشن کیا ھے اس طرح کی باہمت بیٹیاں ہماری کا قوم کا سرمایہ اور فخر ہیں۔ اور معاشرے میں دوسری بیٹیوں کیلئے رول ماڈل ہیں ۔ ایسے والدین بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔